خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 577 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 577

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۵۶۸ سال ۱۹۳۶ء الغرض تفصیلات ہر انسان کیلئے بدلتی رہتی ہیں مگر لا إِلهَ إِلَّا الله سب کیلئے یکساں ہے یہ ہرگز نہیں بدلتا ۔ کسی کو سورہ بقرہ فائدہ دیتی ہے کسی کو آل عمران کسی کو کوئی اور سورۃ یا آیت ۔ مگر لا إِلهَ إِلَّا الله سب کو یکساں طور پر فائدہ پہنچاتا ہے گویا قرآن کریم کی تمام آیات اپنے اپنے مقام پر بہت عمدہ اور مفید ہیں لیکن لَا إِلَهَ إِلَّا الله سب پر حاوی اور سب سے بڑھ کر ہے اور اس کی مثال یوں سمجھ لو کہ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ اَصْحَابِی كَالنُّجُومِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ یعنی میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں ان میں سے جس کے پیچھے بھی چلو گے وہ تم کو سیدھے راستہ پر ڈال دے گا۔ پس صحابہ کرام تو ستارے تھے لیکن آنحضرت ا عالم روحانی تھے جس کے اندر یہ سب روحانی ستارے بھی آجاتے ہیں ۔ یہ روحانی ستارے اپنی اپنی جگہ پر تو بہت عمدہ تھے لیکن روحانی سورج سے ان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ الغرض ہمارے سامنے خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ ماٹولا إِلَهَ إِلَّا الله تو موجود ہے لیکن لوگ صلى الله اسلام کے اس ماٹو کو بھول گئے ہیں اور آج کل کے واعظ اپنے وعظوں میں توحید کا نام تک نہیں آنے دیتے بلکہ ادھر اُدھر کی غیر ضروری باتوں کے بیان کرنے میں اپنا قیمتی وقت ضائع کر دیتے ہیں حالانکہ تو حید کی ضرورت انسان کے ہر ایک کام میں رہتی ہے حتی کہ آنحضرت ﷺ اپنے سونے کے وقت اور وضو کے وقت بھی توحید کا اقرار فرمایا کرتے تھے کیونکہ تو حید صرف اس امر کا نام کے بھی تو اقرار نہیں کہ انسان بت پرستی نہ کرے یا کسی شخص کو خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں زندہ نہ مانے یا کسی کو خدا ان بت پرستی نہ یاکسی خدا کے مقابلہ زندہ نہ یا کا شریک نہ ٹھہرائے بلکہ دنیا کے ہر ایک کام میں توحید کا تعلق ہے کیونکہ جب بھی کسی انسان کو دنیا کے کسی کام پر ذرہ بھر بھروسہ اور اتکال ہو گیا تو وہ انسان شرک کے مقام پر جا ٹھہرا اور اس کے نے کا دعوی باطل ہو گیا کیونکہ تو حید کی لازمی شرط یہی ہے کہ انسان صرف خدا تعہ ذات پر ہی اتکال رکھے کیونکہ توحید کے معنی ہی یہ ہیں کہ ہر کام میں خواہ وہ دینی ہو یا دنیاوی انسان کی نظر صرف ایک خدا کی طرف اُٹھے ۔ جہاں اُس کی نظر ماسوی اللہ کی طرف بلند ہوئی اس میں شرک آگیا ۔ حتی کہ انسان کو ہر قدم پر سوچنا پڑتا ہے کہ کہیں میں شرک تو نہیں کر رہا یہاں تک کہ جب آدمی پانی پیتا ہے اور کھانا کھاتا ہے تو اُس وقت بھی دیکھتا ہے کہ کہیں میں اس کام میں شرک تو نہیں کر رہا۔