خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 574 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 574

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ جس سے تو حید دیکھی جاسکتی ہے۔ ۵۶۵ سال ۱۹۳۶ء پس یہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله ایسی آیت ہے کہ اس میں بقرہ، آل عمران، نساء وغیرہ سب سورتیں الله صلى الله شامل ہیں اور الْحَمْدُ سے لے کر وَ النَّاسِ تک کا کوئی مضمون اس سے باہر نہیں ۔ لیکن تو حید ا یسی بار یک چیز ہے کہ اس کو ہر ایک نظر نہیں دیکھ سکتی ۔ ہاں ایک عینک ہے کہ اگر اس کو انسان اپنی آنکھوں پر لگالے تو وہ توحید نظر آنے لگتی ہے اور وہ عینک آنحضرت ﷺ کا وجو دمبارک ہے اور اس میں کون شبہ کر سکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے آنے سے ہی دنیا میں توحید قائم ہوئی ورنہ آپ کی بعثت سے قبل تو بعض لوگوں نے حضرت عزیر، بعض نے حضرت مسیح کو خدا کا بیٹا بنا رکھا تھا ، بعض لوگ ملائکہ کو معبود بنائے بیٹھے تھے اور ایسے خطر ناک زمانہ میں جس میں گویا سب کی آنکھیں کمزور ہو رہی تھیں صرف آنحضرت مال کی عینک لگانے سے ہی لوگوں کو توحید نظر آئی۔ آنحضرت ﷺ سے قبل اور حضور کے زمانہ میں لاکھوں فلاسفر موجود تھے لیکن کسی کو توحید کے علم کو بلند کرنے کا موقع نہ ملا بلکہ الله اس کے برعکس فلسفیوں نے جو کچھ پیش کیا وہ شرک سے پر تھا پس حقیقت یہی ہے کہ ایں سعادت بزور بازو نیست تا نہ بخشند خدای بخشنده صلى الله صلى الله یہ محض خدا تعالیٰ کا خاص فضل تھا کہ محم تھا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات سے ہی دنیا : دنیا میں توحید قائم ہوئی اور یہی لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ ایسا ماٹو ہے جس کو ہم اپنی اذانوں کے ساتھ بلند آواز میں بیان کرتے ہیں اور جب کسی شخص کو اسلام میں لایا جاتا ہے تو اُس سے یہی لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کہلوایا جاتا ہے کیونکہ حقیقی اسلام اسی کا نام ہے اور باقی تشریحات اور تفصیلات ہیں جو ساتھ چسپاں کر دی جاتی ہیں ۔ اور اگر کسی شخص میں دینی کمزوری پیدا ہوتی نظر آتی ہے تو اس کی بھی یہی وجہ ہوتی ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله اس کے سامنے سے ہٹ گیا ہوتا ہے ورنہ لا إِلهَ إِلَّا الله کے سامنے موجود ہونے سے انسان دینی کمزوریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے اور جب لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ آنکھوں سے اوجھل ہو جائے تو زید کوئی غلطی کر بیٹھتا ہے، عمر کوئی غلطی کر بیٹھتا ہے اور بکر کوئی غلطی کر بیٹھتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ڈاکٹر عبد الحکیم مرتد کے جواب میں فرمایا تھا کہ تم کس طرح کہتے ہو کہ آنحضرت ﷺ کے بغیر بھی توحید حاصل ہو سکتی ہے جبکہ تو حید کو انسان رسالت کے صلى الله