خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 380 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 380

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۳۷۱ سال ۱۹۳۶ء استقبال کر سکتے ہیں تو ہم انگریزوں سے بھی انگلستان کے زیادہ خیر خواہ نہیں کہ ان کا استقبال نہیں کر سکتے ۔ اصل میں یہ اعتراض کم حوصلگی کی وجہ سے اور حقیقت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ورنہ اگر ان مواقع کے سوا جب ایسے اعزاز بے غیرتی پر دلالت کرتے ہیں اگر مخالف خیال رکھنے والے لیڈروں کا اعزاز کیا جائے تو یقیناً ایک اچھی مثال قائم ہوگی اور دلوں میں سے منافرت دور ہو کر لوگ ایک دوسرے کی بات پر غور کرنے لگیں گے اور سچ کو ماننے کے زیادہ قریب ہو جائیں گے اور صداقت کے پھیلانے میں آسانی ہوگی ) ۔ ( الفضل ۱۱ جون ۱۹۳۶ء) ل ترمذی ابواب العلم باب ماجاء في فضل الفقه صفحه ۶۱۰ حدیث نمبر ۲۶۸۷ مطبوعہ وو دار السلام رياض ۔ ۱۹۹۹ء الطبعة الاولیٰ میں یہ الفاظ ہیں الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ فَحَيْتُ وَجَدَهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ (الانعام: ۱۰۹)