خطبات محمود (جلد 17) — Page 362
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۳۵۳ سال ۱۹۳۶ء چیزوں سے متاثر نہیں ہوتا اس لئے لوگ عملی اصلاح کی طرف بہت کم توجہ کرتے ہیں اور عقائد پر پختہ رہتے ہیں۔ اور بھی اس کے بعض موجبات ہیں لیکن چونکہ اب تین بج چکے ہیں اس لئے میں انہیں اگلے جمعہ میں اِنْشَاءَ اللهُ بیان کروں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ اس مسئلہ کو تفصیل سے بیان کر دوں تا اس کی اہمیت جماعت کے دوستوں پر واضح ہو جائے ۔ فی الحال میں نے تین باتیں بتائی ہیں اور یہ تین باتیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے عقیدے کی اصلاح سے عمل کی اصلاح بہت زیادہ مشکل ہو جاتی ہے اور یہ باتیں عمل کی اصلاح میں روک بن کر کھڑی ہو جاتی ہیں ۔ ان باتوں کو مد نظر رکھ کر ہمیں علاج سوچنا چاہئے تا کہ ہم اپنے اعمال میں اصلاح کر سکیں اور جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دنیا کے عقائد میں عظیم الشان تغیر ہوا ہے اسی طرح عملی زندگی میں بھی ایک انقلاب پیدا ہو جائے ۔ میں نے پچھلی دفعہ بھی نصیحت کی تھی اور اب پھر کرتا ہوں کہ احباب کو اپنے اپنے طور پر بھی اس مضمون پر غور کرنا چاہئے اور میں امید کرتا ہوں کہ جو لوگ اصلاح اعمال کے ذرائع پر غور کریں گے وہ پیشتر اس کے کہ میری باتیں سنیں خود اپنے اندر ایسی قوت محسوس کریں گے جس سے وہ نقائص کا بہت جلد ازالہ کر سکیں گے۔ پس میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خود بھی اس مسئلہ پر غور کریں اور اگر ان کے ذہن میں کوئی تجویز آئے تو اس سے مجھے اطلاع دیں تا میں بھی ان کی تجاویز سے فائدہ اُٹھا سکوں ۔“ ل البقرة : ۴ الحجرات : ۱۵ ( الفضل ۲ جون ۱۹۳۶ء) 66 بخاری کتاب اللباس باب مَنْ جَرَّ إِزَارَاهُ (الخ) صفحه ۰۲۱ ۱ حدیث نمبر ۵۷۸۴ مطبوعه دار السلام رياض ۔ الطبعة الثانية ١٩٩٩ء بخاری کتاب الصوم باب من لم يدع قول الزور (الخ) صفحہ ۳۰۶ حدیث نمبر ۱۹۰۳ مطبوعہ دار السلام رياض ۔ الطبعة الثانية ١٩٩٩ء ہ بھٹ کٹیا: ایک خاردار بوٹی ( فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۲۳۲ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)