خطبات محمود (جلد 17) — Page 188
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۱۷۹ سال ۱۹۳۶ء اس زمین کے متعلق مقدمہ چلا دیتی ہے جس کے متعلق پنجاب کے ایک اعلیٰ افسر نے جس کا نام میں نہیں لیتا چو ہدری ظفر اللہ خانصاحب سے ایک ملاقات کے موقع پر کہا کہ میں نے اس زمین کے کا غذات منگوا کر دیکھے ہیں اور ایک لمبے عرصہ تک ان کا مطالعہ کیا ہے اگر مجھ پر ثابت ہو جاتا کہ یہ زمین احمدیوں کی نہیں تو میں ضرور دیواریں گروا دیتا۔ اسی طرح ایک افسر نے مجھ سے کہا کہ پہلے ہمیں غلط رپورٹ پہنچی تھی بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ وہ دو زمینیں جن کے متعلق جھگڑا ہے وہ آپ کی ہیں۔ ان دو باتوں کے بعد جب یکدم سرکاری طور پر مقدمہ چلایا جائے تو ہمیں حیرت و استعجاب کا لاحق ہونا ایک لازمی امر ہے اور ہمیں تعجب ہے کہ اس قدر علم حاصل کر لینے کے بعد کون سی ایسی نئی بات پیدا ہوئی کہ یہ کارروائیاں ہونے لگیں ۔ مجھے نہیں معلوم یہ مقدمہ چلانے کا حکم پنجاب کے کسی افسر نے دیا یا ضلع کے کسی افسر نے کہا۔ یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ ظاہر کرے ۔ اگر وہ ظاہر کرے تو پتہ لگ سکتا ہے نہیں تو ہمیں کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ کس کے کہنے پر یہ مقدمہ چلایا گیا ۔ ہم تو یہی سمجھ سکتے ہیں کہ ایک غیر معمولی تغیر حکومت میں پیدا ہوا اور جب ہم اس کے ساتھ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ چار پانچ مہینہ خاموش رہنے کے بعد ادھر مقدمہ شروع ہوا اُدھر اس نیت سے دو احراری آ گئے کہ وہ ریتی چھلہ کے احاطہ کے دروازوں میں سے گزریں گے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ دیواریں تو چار پانچ ماہ سے بنی ہوئی تھیں ان چار پانچ مہینوں میں قادیان والوں کو تو وہاں سے گزرنے کی ضرورت محسوس نہ ہوئی لیکن پانچ مہینہ کے بعد جب حکومت نے مقدمہ چلا دیا تو یکدم دو احراریوں کو وہاں ہ مطلب نہیں کہ سے خاص طور پر گزرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟ کیا اس کا صاف طور پر یہ طور پر یہ مطلب ہے بعض افسروں نے مقدمہ میں اپنے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے اشارہ کر کے ان دو آدمیوں کو بھجوایا تھا۔ کیونکہ اس دفعہ کے ماتحت جس کے ماتحت مقدمہ چلایا گیا ہے فساد کا خطرہ بھی ضروری ہے ۔ پس پانچ مہینے پہلے تو کسی قسم کا جھگڑا پیدا نہ ہوا لیکن جب گورنمنٹ نے مقدمہ کھڑا کر دیا تو کسی ایسے افسر نے جسے اس بات سے دلچسپی تھی کہ مقدمہ ضرور جیتا جائے اشارہ کر دیا کہ دو احراری چلے جائیں اور زبر دستی دروازوں میں داخل ہوں اس کے بعد جب احراری یہاں پہنچتے ہیں تو ہماری حیرت کی کوئی حد نہیں رہتی جب ہم دیکھتے ہیں کہ پولیس جب گرفتار کرتی ہے تو احرار کے ساتھ ان لوگوں کو بھی گرفتار کر لیتی ہے جو مالک زمین کی طرف سے حفاظت پر کھڑے ہوئے تھے حالانکہ ہائی کورٹ کے