خطبات محمود (جلد 17) — Page 167
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۱۵۸ سال ۱۹۳۶ء خطرات سے پُر اوقات میں حکومت کی بہترین خدمات سرانجام دینے کا صلہ جماعت احمدیہ کو کیا مل رہا ہے؟ فرموده ۲۷ مارچ ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ میں آج ایک نہایت اہم معاملہ کے متعلق خطبہ کہنا چاہتا ہوں اور چونکہ اس پر بولنے کیلئے مجھے زیادہ وقت چاہئے تھا اس لئے میں نے اعلان کرا دیا تھا کہ دوست ساڑھے بارہ بجے مسجد میں زیادہ وقت چاہئے تھا اس لئے میں نے اعلان کراد پہنچ جائیں ۔ گو میں میں خود خود ایک ایک بج کر کر چارپانی چار پانچ منٹ نٹ پر پر پنچاہوں پہنچا ہوں لیکن میری میری غرض دیر در کرنے کرنے سے سے یہ تھی کہ بعض دفعہ جب تمام لوگ وقت پر نہ آئیں تو دوسروں کا انتظار کرنا پڑتا ہے اس لئے میں دانستہ کچھ دیر کر کے آیا ہوں تا سب لوگ جمع ہو جائیں اور خطبہ سننے میں شریک ہوسکیں ۔ گو مجھے یہاں آکر یہ محسوس ہوا ہے کہ غالباً دوست وقت کے قریب قریب ہی مسجد پہنچ چکے تھے اور اس احتیاط کی ضرورت نہ تھی ۔ میں سب سے پہلے تو تمہیدی طور پر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت ایک امن پسند جماعت ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے کھڑا ہی اس لئے کیا ہے کہ ہم دنیا میں امن صلح اور محبت قائم کریں۔ چنانچہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ناموں میں سے ایک نام خدا تعالیٰ نے سلامتی کا شہزادہ رکھا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس نام کی وو