خطبات محمود (جلد 15) — Page 506
خطبات محمود ۵۰۶ سال ۱۹۳۴ء إِنَّا أَنزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ - ہم نے اسے رات کو اتارا اور رات تاریکی اور مصیبت پر دلالت کرتی ہے اور اس لئے ان دونوں آیتوں میں یہ بتایا گیا ہے کہ الہام کا نزول تکالیف اور مصائب کے ایام میں ہوا کرتا ہے جب تک کوئی قوم مصائب اور شدائد سے دوچار نہیں ہوتی جب تک ان کے دن راتیں نہیں بن جاتے جب تک وہ بھوک اور پیاس کی شدت سے تکلیف نہیں اٹھاتی جب تک جسم اندر اور باہر سے مصیبت نہیں اٹھاتا اس وقت تک خدا کا کلام نازل نہیں ہو سکتا۔ اور اس ماہ کے انتخاب میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو یہ بتایا ہے کہ اگر اپنے اوپر الہام الہی کا دروازہ کھلا رکھنا چاہو تو ضروری ہے کہ تکالیف اور مصائب سے گزرو اس کے بغیر الہام نہیں مل سکتا۔ پس رمضان کلام الہی کو یاد کرانے کا مہینہ ہے اس لئے رسول کریم ا نے فرمایا ہے کہ اس میں قرآن کریم کی تلاوت زیادہ کرنی چاہئیے تھے اور اسی لئے ہم یہاں اس مہینہ میں درس کا انتظام کرتے ہیں اور علاوہ درس کے بھی احباب کو چاہیے کہ اس مہینہ میں زیادہ تلاوت کیا کریں اور معانی پر غور کیا کریں تا ان کے اندر قربانی کی وہ روح پیدا ہو جس کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ یاد رکھو کہ پہلے تمہارے دن راتیں بنیں گے پھر خدا تعالی کا کلام نازل ہو گا۔ یہ مہینہ بتاتا ہے کہ جو چاہتا ہے کہ دنیا کو فتح کرے اس کیلئے ضروری ہے کہ غار حرا کی علیحد گیوں میں جائے۔ دنیا چھوڑے بغیر نہیں مل سکتی۔ پہلے اس سے علیحدگی اختیار کرنی ضروری ہوتی ہے اور پھر یہ قبضہ میں آتی ہے وہ قبضہ جسے الہی قبضہ و تصرف کہتے ہیں اور جہاں تک اس قبضہ کا تعلق ہے دنیا اس کے پاؤں پر گرتی ہے جو اس سے دور بھاگتا ہے۔ ایک دنیوی قبضہ ہوتا ہے جیسا دجال کا ہے اس کے ملنے کا بیشک یہی طریق ہے کہ اپنے آپ کو دنیا کیلئے وقف کر دیا جائے لیکن جو خدا کا ہو کر اس پر قبضہ کرنا چاہے وہ اس صورت میں کرسکے گا جب اسے چھوڑ دے گا۔ ابوجہل نے دنیا کیلئے کسب کرکے اسے حاصل کیا مگر محمد رسول اللہ ا نے اسے چھوڑ دیا اور پھر یہ آپ کو مل بھی گئی بلکہ ابو جہل سے زیادہ مل گئی ابو جہل زیادہ سے زیادہ ایک رئیس تھا مگر آپ اپنی زندگی میں ہی سارے عرب کے بادشاہ ہو گئے اور آج ساری دنیا کے بادشاہ ہیں۔ تو جو دنیا رسول ﷺ کو ملی وہ ابو جہل کو کہاں حاصل تھی۔ مگر ابو جہل کو جو ملا دنیا کمانے سے ملا لیکن محمد رسول اللہ ا کو جو ملا وہ دنیا چھوڑنے سے ملا۔ پس روحانی جماعتوں کو دنیا دنیا چھوڑدینے سے ملتی ہے اور دنیاوی لوگوں کو دنیا کمانے