خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 49 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 49

خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الأَنْبِيَاء کی پیشگوئی کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ تھا۔ اور اس ذریعہ سے جتنے لوگوں کو ہم اسلام میں داخل کریں گے ، اتنے ہی زیادہ اس پیشگوئی کو پورا کرنے والے ہوں گے۔ ابھی مجھے ساری رپورٹیں نہیں ملیں مگر جو ملی ہیں وہ بہت خوشکن ہیں ۔ غیر احمدیوں نے ہماری مخالفت کی اور مقابلے پر آمادہ ہو گئے ۔ مگر ہندوؤں نے جس محبت اور شرافت سے باتیں سنیں اور جس روح کا اظہار کیا ، اس کا دسواں حصہ بھی مسلمانوں نے اس موقع پر نیز پچھلے یوم التبلیغ کے موقع پر نہیں کیا تھا۔ سوائے شاذ کے ہر جگہ ہندوؤں نے احمدیوں کا تپاک کے ساتھ استقبال کیا۔ خوشی کے ساتھ بٹھایا اور محبت کے ساتھ باتیں سنیں ۔ قادیان کے ایک دوست جو تبلیغ کیلئے باہر گئے ہوئے تھے، انہوں نے سنایا کہ انہیں ایک ہندو نے جو موٹر میں بیٹھے تھے اپنے ساتھ بٹھا لیا کہ اپنی باتیں سناؤ اور ساتھ لے جا کر ان کی باتیں سنتے رہے۔ پھر قادیان کے قریب آکر انہیں اُتار دیا۔ امرتسر میں ہمارے ایک دوست ایک سکھ عالم کے پاس گئے تو انہوں نے نہایت تکریم کے ساتھ بٹھایا۔ اور اس امر پر افسوس کیا کہ آپ تبلیغ تو ہم لوگوں کو کرتے ہیں اور ان مولویوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ آپ کی خواہ مخواہ مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اسلام کا سخت مخالف تھا اور رسول کریم (صلی ال ای لیم) کو ڈا کو سمجھتا تھا مگر مرزا صاحب کی کتب کے مطالعہ کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میں سخت غلطی پر تھا اور اُس دن سے میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں۔ خدا جانے ان مولویوں کو کیا ہو گیا اور یہ لوگوں کی مخالفت کیوں کرتے ہیں۔ میرے دل میں اگر اسلام کی عزت ہے تو محض مرزا صاحب کے طفیل ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ غیر احمد یوں میں بھی مخالفت کرنے والے بہت محدود ہیں۔ اور عام تعلیم یافتہ طبقہ جیسا کہ اخبارات وغیرہ سے پتہ لگتا ہے، ان کی اس حرکت کو برا سمجھتا ہے اور یہ خوشکن تبدیلی ہے۔ مگر ہندوؤں کی بیداری مسلمانوں سے بہت زیادہ بڑھی ہوتی ہے۔ بعض جگہ مسلمانوں نے ہمارے دوستوں کو گالیاں دیں اور کہا کہ یہاں سے نکل جاؤ لیکن ہندوؤں نے ان کو بد زبانی سے روکا اور کہا یہ تو ہمیں تبلیغ کرتے ہیں تم کیوں منع کرتے ہو۔ پھر ان کو بٹھایا اور ان کی باتیں سنیں لیکن غیر احمدیوں نے بعض جگہ احمدیوں کے مکانوں اور دکانوں پر جا کر سیاپے کئے ، گالیاں دیں اور یہ نہ سوچا کہ ان باتوں سے بھلا کیا بنتا ہے۔ یہ تو جھوٹے اور شکست خوردہ کی علامات ہیں۔ جب کوئی شکست کھاتا ہے تو گالیوں پر اتر آتا ہے۔ لیکن جو غالب ہوتا ہے وہ گالی نہیں دیتا۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ایک تھپڑ 47