خطبات محمود (جلد 14) — Page iv
عرض ناشر خطبات محمود کی جلدیں قبل ازیں فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ سے شائع ہوئی ہیں۔ نظارت نشر و اشاعت قادیان ابتدائی 15 جلدوں کی کمپوزنگ کرا کے پہلی بار ان کو حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ اللہ تعالی تمام قارئین کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیان فرمودہ حقائق و معارف کو سمجھنے اور ان انوار و فیوض سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ان جلدوں کی تیاری کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے جملہ کارکنان کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین محمد انعام غوری ڈائریکٹر فضل عمر فاؤنڈیشن انڈیا