خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 188

خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء اور نہ ہی کوئی قوم ترقی کر سکتی ہے۔ اور نہ ہی اپنی ترقی پر قائم رہ سکتی ہے۔ اگر کوئی قوم یہد و امور ملحوظ رکھے تو منزل کی طرف کبھی جاہی نہیں سکتی۔ اس میں ضعف و اختلال پیدا ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ ظاہری اسباب اسے تنزل سے محفوظ رکھیں گے۔ باطنی اسباب پر اگر غور کیا جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی اسے تنزل سے بچائے رکھیں گے۔ خدا تعالیٰ اسے تباہ نہ ہونے دے گا ۔ اِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ جب تک کوئی قوم اپنی حالت کو تنزل سے بچانے کیلئے تدابیر پر عمل پیرا رہے گی اُس وقت تک اللہ تعالیٰ بھی اس کی حالت نہیں گرائے گا۔ جب تک وہ اپنی ترقی کا راستہ کھلا رکھے گی اس وقت تک خدا تعالیٰ بھی اُس کی ترقی کا دروازہ کھلا رکھے گا ۔ یہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو قومیں ترقی کی راہ پر گامزن رہیں وہ ترقی کرتی چلی جائیں۔ الفاتحة : الرعد: ١٢ 186 الفضل ۲۷۔ اگست ۱۹۳۳ء)