خطبات محمود (جلد 14) — Page 159
خطبات محمود ۱۸ اللہ تعالیٰ کی محبت تمام کامیابیوں کی کلید ہے (فرموده ۱۶۔ جون ۱۹۳۳ء) سال ۱۹۳۳ء تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : جسير صرا انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایسے طور پر بنایا ہے کہ اگر غور سے دیکھا جائے تو وہ مقام جسے پل صراط کہتے ہیں اور جس کا نام حدیثوں میں صراط آیا ہے۔ اور جس کے متعلق آتا ہے کہ وہ تلوار کی دھار سے بھی زیادہ باریک اور تیز ہے اے ، در حقیقت اسی دنیا میں انسان اس مقام پر کھڑا کیا گیا ہے۔ ایک چھوٹی سی حرکت، ایک ذرا سی لغزش، ایک معمولی سی کمزوری، ایک خفیف سا ضعف اُسے کہیں کا کہیں لے جاتا ہے۔ رسول کریم صلی السلام فرماتے ہیں ایک انسان بظاہر نیک معلوم ہوتا ہے۔ وہ جنتیوں کے سے عقیدے رکھتا اور جنتیوں کے سے کام کرتا ہے۔ وہ اپنے اعمال کے زور اور طاقت سے جنت کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ جنت کے دروازہ پر جا پہنچتا ہے۔ تب خدا کی قدرت اُسے اُٹھاتی اور وہاں سے دور پھینک دیتی ہے یہاں تک کہ وہ دوزخ میں جا گرتا ہے۔ پھر فرمایا اس کے مقابل میں ایک اور انسان بداعمالی میں مبتلا ہوتا ہے ۔ وہ بداعمالیاں کرتا ۔ ہے اور ہر لمحہ دوزخ کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے ۔ ہر قدم جو وہ اُٹھاتا ہے اسے دوزخ کے نزدیک کر دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کے دروازہ پر جا پہنچتا ہے۔ اس کے اور دوزخ کے درمیان کوئی روک حائل نہیں رہتی مگر اچانک خدا کی حکمت اسے وہاں سے دور پھینک دیتی ہے اور وہ اپنے آپ کو جنت میں پاتا ہے ہے ۔ اس کے یہ معنی نہیں کہ خدا تعالیٰ ظالم بادشاہ 157