خطبات محمود (جلد 14) — Page 155
خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء آپ فوت ہوئے۔ ساڑھے پچیس سال ابھی آپ کے دعوی پر نہیں گزرے تھے کہ عرب سارا فتح ہو چکا تھا۔ شام کا بہت سا حصہ بھی فتح ہو چکا تھا ۔ ۳۲ سال ابھی آپ کے دعوئی پر نہیں گزرے تھے کہ صحابہ نہ صرف شام بلکہ اناطولیہ کا ایک حصہ بھی فتح کر چکے تھے ۔ مصر فتح ہو چکا تھا، ایران فتح ہو چکا تھا اور عراق بھی فتح ہو چکا تھا۔ دنیا کی دوز بر دست سلطنتیں جو آج کل کی انگریزی اور روسی حکومت کی طرح تھیں انہیں ا شکست دے کر ان میں سے ایک کو بالکل برباد کر چکے تھے۔ اور ایک کی حکومت کا بیشتر حصہ لے چکے تھے۔ اور چھیالیس سال کے اختتام پر کہ یہ ہماری جماعت کی بیعت کا زمانہ ہے، وہ ایران سے گزر کر چین کے بہت سے علاقے فتح کر چکے تھے، افغانستان کو بھی فتح کر چکے تھے۔ اور ہندوستان میں بھی اسلامی فوجیں داخل ہو چکی تھیں ۔ اُدھر یورپ کے کناروں تک اسلامی جھنڈ الہرانے لگ گیا تھا۔ غرض صحابہ کرام کے عمل کو دیکھتے ہوئے چاہئے تھا کہ اتنے ہی عرصہ میں جماعت احمد یہ بھی متمدن دنیا کو فتح کر لیتی یا کم از کم اس کے نیچے سرنگ لگا دیتی۔ لیکن ہماری جماعت کے لوگ ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کیلئے کہہ دیا کرتے ہیں کہ ابھی نئی جماعت ہے، افراد پوری سرگرمی نہیں دکھا سکتے۔ مگر یہ نیا ہونا ایسا ہی ہے جیسے بڑھیا کو لوگ دلہن کہہ دیا کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو نیا کہنے سے کوئی انسان نیا نہیں بن سکتا۔ ایک بڑھا جس کے دانت جھڑ چکے ہوں اگر اپنے آپ کو بچہ کہے تو یہ نہیں کہ لوگ اسے بچہ کہنے پر تیار ہو جائیں گے بلکہ ہنسیں گے اور مخول کریں گے۔ پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرے ۔ میں نے اعلان کیا ہوا ہے کہ اگر لوگ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس نہیں کریں گے تو ایسے افراد یا جماعتوں کو اس طریق پر جکڑ دیا جائے گا کہ یا تو مجبور ہو کر انہیں جماعت کے ساتھ چلنا پڑے گا ۔ اور جس رنگ میں مخلصین جماعت خدمت کر رہے ہیں ، اسی طرح انہیں بھی خدمت دین کرنی پڑے گی اور یا پھر انہیں جماعت کو چھوڑ دینا پڑے گا ۔ بزدل اور کمزور آدمی ہمیشہ باقیوں کو بھی خراب کیا کرتے ہیں ۔ جب ہم تھوڑے تھے تب بھی دنیا ہم سے مرعوب تھی اب ہم زیادہ ہو گئے ہیں اور اب بھی دنیا ہم سے مرعوب ہے۔ لیکن اگر وہی اخلاص اور قربانی ہم میں ہوتی جو تھوڑے ہونے کی حالت میں پائی جاتی تھی تو میں سمجھتا ہوں آج دنیا پہلے سے بیسیوں گناہ زیادہ ہم سے مرعوب ہوتی ۔ اب جبکہ مالی سال کا ایک مہینہ گزر چکا ہے قادیان کے لوگ کا رکن دیکھ لیں کہ انہوں نے پہلے مہینہ کا ایک حصہ ادا کر دیا ہے یا نہیں ۔ اگر ادا کر دیا 153