خطبات محمود (جلد 14) — Page 143
خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء یہ عذاب قیامت کا وقت ہے۔ یہ مت خیال کرو کہ تمہارے لئے امن ہے۔ جس قیامت سے بچانے کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے تھے ، وہ سروں پر ہے۔ جب تک ہم اپنے لئے خود موت قبول نہ کریں گے اُس وقت تک یہ عذاب نہیں ملے گا۔ وہ عذاب سر پر ہے، اس لئے غلط فہمی میں مبتلا ہو کر شستی مت کرو۔ اور یہ خیال نہ کرو کہ اب گرمی ہے ، سر دیاں آئیں تو تبلیغ کریں گے۔ اگر سردیوں سے پہلے ہی تم یا وہ لوگ جن کو تم نے تبلیغ کرنی ہے مر گئے تو خدا کو کیا جواب دو گے۔ خدا تعالیٰ نے بندوں کیلئے ہر قسم کی سہولتیں رکھیں ہیں۔ آج کل دن میں اگر نہیں تو رات کو تبلیغ بہت اچھی ہو سکتی ہے۔ پس اس کام کی اہمیت کو سمجھو اور اس کیلئے تیاری کروتا ظاہری طور پر جو نور تمہیں حاصل ہوا ہے، وہ جونور تمہارے دل میں بھی پیدا ہو جائے ۔ جب تک آنکھوں میں بصارت نہ ہو، باہر کی روشنی کچھ فائدہ نہیں دے سکتی۔ پس اللہ تعالیٰ نے ظاہر میں جو نور بخشا ہے، اسے دل میں بھی پیدا کرو۔ ل الانفال : ٣٢ الضحى : ١٢ بخاری کتاب الصلوة باب كراهية الصلوة في المقابر 141 الفضل ۴ جون ۱۹۳۳ء) البقرة : ٨٦