خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 111 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 111

خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء آئے۔ مجلس کو مفید بنانے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔ مشکل مسائل درپیش ہوں تو ان کے متعلق سوال کرنا ۔ جب گفتگو ہو رہی ہو تو اس وقت دخل نہیں دینا چاہئیے اور کسی کی غلطی معلوم کر کے اس پر ہنسنا نہیں چاہئے ۔ ان باتوں پر عمل کرنے سے مجلس میں برکت ہوتی ، تعلقات مضبوط ہوتے اور فائدہ زیادہ ہوتا چاہئے ۔ جس ہے۔ لیکن اگر یہ باتیں نہ ہوں تو صحت کے خراب ہونے کے خیال سے یا وقت کے ضائع ہونے کے خطرہ سے طبیعت میں اس امر پر بشاشت پیدا نہیں ہوتی کہ مجلس میں بیٹھا جائے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست آئندہ مجالس میں ان امور کو مد نظر رکھیں گے۔ ( الفضل ۲۷۔ اپریل ۱۹۳۳ء) ন بخارى كتاب الجمعة باب الانصات يوم الجمعة والامام يخطب ابن ماجه کتاب اقامة الصلوة باب ما جاء فى الاستماع للخطبة والانصات بخاری کتاب الجهاد باب فضل النفقة في سبيل الله مسلم کتاب الصلوة باب استحباب الذكر بعد الصلوة و بيان صفته ابو دا دود كتاب الصلوة باب مقام الصبيان من الصف ه بخارى كتاب الجمعة باب الدهن للجمعة گندنا: ایک ترکاری کا نام جو لہسن سے مشابہہ ہوتی ہے مسلم کتاب المساجد ومواضع الصلوة باب نهى من اكل ثوما ا و بصلا او کرانا او نحوها طبقات ابن سعد جلد ۲ صفحه ۲۶۲ دار صادر بیروت 109