خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 5 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 5

خطبات محمود سال ۱۹۳۳ء جماعت کے لوگوں کو گائے قرار دیا گیا ہے۔ اور حضرت یوسف علیہ السلام نے بتایا ہے کہ دہلی گائیں پہلی ہوئی گائیوں کو کھا جائیں گی ۔ تم روزے رکھ کر اپنے آپ کو ڈبلی گائیں بناتے ہو اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یوسف اور گئو پال قرار دیتے ہو۔ اور اس طرح موقع پیدا کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ اس رنگ میں اپنا جلال ظاہر کرے کہ موٹی کو ڈبلی گائیں کھا جائیں۔ پس مت گھبراؤ کہ روزے رکھ رکھ کر تم ڈبلے ہو رہے ہو، کیونکہ یہ روز ازل سے مقدر ہے کہ دبلا بنا کر تمہیں موٹوں پر غالب کیا جائے۔ خدا تعالیٰ کی شان یہی چاہتی ہے اور اس کے دبدبہ اور شوکت کا یہی تقاضا ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان پیشگوئیوں کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وابستہ ہیں ہمارے حق میں پورا کرے، ہماری کمزوریوں کو دور کر کے اپنا قرب عطا کرے اور دشمن پر غلبہ دے جو خواہ اندرونی ہو یا بیرونی ۔ ل البقرة : ١٥١ 3 الفضل ۱۹ جنوری ۱۹۳۳ء)