خطبات محمود (جلد 13) — Page 611
٩١١ 71 دعوت الی الله (فرموده ۲۱- اکتوبر ۱۹۳۲ء) سال ۱۹۳۲ء تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔ آٹھ اکتوبر کو مجلس شورٹی کے فیصلہ کے مطابق تمام جماعت نے تبلیغ کے لئے ہر فرد جماعت سے کام لیا یا یوں کہو کہ جماعت نے جہاں تک اس سے ممکن ہو سکا اپنے افراد سے کام لیا کیونکہ ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ساری کی ساری جماعت یا تمام افراد نے کام کیا لیکن جو رپورٹیں ابھی تک مجھے پہنچ سکی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ معتد بہ حصہ نے کم سے کم پنجاب کی جماعتوں کے معتد بہ حصہ نے کام کیا ہے کیونکہ بیرون جات کی رپورٹیں ابھی مجھے نہیں مل سکیں اور میں نہیں لینے کہہ سکتا کہ انہوں نے کسی رنگ اور کس اسلوب پر کام کیا۔ مگر پنجاب میں اپنے افراد سے کام کی کوشش جماعتوں نے ضرور کی ہے۔ تبلیغ کا جو مادی نتیجہ نکل سکتا ہے وہ لوگوں کی بیعت ہے ۔ مگر ایک دن کی تبلیغ در حقیقت بہت سوں کی بیعت کا موجب نہیں ہو سکتی ۔ ہاں وہ لوگوں کے دلوں میں سلسلہ احمدیہ کی باتیں سننے کا احساس پیدا کرنے کا موجب ہو سکتا ہے۔ اس امر کا اندازہ لگانے میں مدد دے سکتی ہے کہ عام لوگوں میں ہمارے متعلق کسی قسم کے خیالات پائے جاتے ہیں اس بات کا اندازہ لگانے میں محمد ہو سکتی ہے کہ وہ لوگ جو ابھی تک داخل سلسلہ نہیں ان میں ہمارے لئے کس حد تک زمین تیار ہو چکی ہے پھر اس امر کا اندازہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے کہ ہمارے اپنے افراد نے کس حد تک سلسلہ کی معلومات حاصل کی ہیں اور انہیں کسی رنگ میں استعمال کرنے کی ہیں۔ پھر اس سے ہم یہ بھی اندازہ کر سکتے ہیں کہ ؟ قابلیت وہ اپنے اندر پیدا کر چکے ہیں۔ سلسلہ کے لئے کس حد تک قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں پھر یہ ہمیں اس بات کا اندازہ لگانے میں کہ جماعت کے لوگ