خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 428 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 428

خطبات محمود ۴۲۸ سال ۱۹۳۰ء میں امید کرتا ہوں کہ جماعتیں ایسا نمونہ نہ دکھا ئیں گی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا ہے بھی نہیں ۔ جہاں ایک دو احمدی بھی ہیں وہ بھی پوری ہمت اور جرات سے کام کر رہے ہیں حتی کہ سرحد میں بھی جہاں شورش اس قدر زیادہ ہے دوست کام کر رہے ہیں ۔ ہم جو کچھ کرتے ہیں محض مسلمانوں کے فائدہ کیلئے کرتے ہیں ۔ اگر وہ آج اس بات کو نہیں سمجھتے تو آئندہ نسلیں یقینا یہ کہنے پر مجبور ہوں گی کہ ایسے نازک موقع پر احمدیوں نے ان کی حفاظت کی پوری پوری کوشش کی ۔ چلا سکیں میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں توفیق دے کہ اس کے قائم کردہ مشن کو اچھی طرح ہیں اور اس سے وابستہ چیزیں چیزیں یعنی یعنی امن امن و وامان امان کی حفاظت کر سکیں اور دنیا کی مذمت ہمیں سچائی ( الفضل نے جون ۱۹۳۰ء ) کی تبلیغ سے نہ روک سکے ۔ آمین