خطبة اِلہامِیّة — Page 188
خطبة الهاميه ۱۸۸ اردو ترجمہ إِذَا قَلَّ عِلْمُ الْمَرْءِ قَلَّ اتِّقَاءُ هُ فَيَسْعَى إِلَى طُرُقِ الشَّقَا وَيُزَوِّرُ جب انسان کا علم کم ہو جاتا ہے تو اس کا تقوی بھی کم ہو جاتا ہے۔ سو وہ بدبختی کے راستوں پر دوڑتا اور فریب سے کام لیتا ہے۔ وَمَا أَنَا مِمَّنْ يَمْنَعُ السَّيْفُ قَصْدَهُ فَكَيْفَ يُخَوِّفُنِي بِشَيْمٍ مُّكَفِّرُ اور میں ان لوگوں سے نہیں ہوں کہ تلوار ان کے ارادے کو روک سکے ۔ سوا ایک مکفر مجھے گالیوں سے کیسے ڈرا سکتا ہے۔ لَنَا كُلَّ يَوْمٍ نُصْرَةٌ بَعْدَ نُصْرَةٍ فَمُتْ أَيُّهَا النَّارِي بِنَارٍ تُسَبِّرُ ہمیں ہر روز نصرت پر نصرت مل رہی ہے۔ سواے حسد کی آگ میں جلنے والے! اس آگ کے ذریعہ ہلاک ہو جا جسے تو خود ہی بھڑکا رہا ہے۔ وُعِدْنَا مِنَ الرَّحْمَنِ عِرًّا وَ سُؤدَدًا فَقُمْ وَامْحُ هَذَا النَّقْشَ إِنْ كُنتَ تَقْدِرُ ہمیں خدائے رحمان کی طرف سے عزت اور سرداری کا وعدہ دیا گیا ہے۔ سواٹھ اگر تو قدرت رکھتا ہے تو اس نقش کو مٹا دے۔ أَلَا إِنَّمَا الْأَيَّامُ رَجَعَتْ إِلَى الْهُدَى هَنِياً لَّكُمْ بَعْنِي فَبَشُوا وَأَبْشِرُوا سن لو ! زمانہ ہدایت کی طرف لوٹ پڑا ہے۔ تمہارے لئے میری بعثت مبارک ہو۔ پس خوش ہو جاؤ اور خوشی مناؤ۔ دَعُوا غَيْرَ أَمْرِ اللَّهِ وَاسْعَوْا لأَمْرِهِ هُوَ اللَّهُ مَوْلَانَا أَطِيعُوهُ وَاحْضُرُوا غیر اللہ کے حکم کو چھوڑ دو اور اللہ کے حکم ) کی اطاعت) میں کوشش کرو ۔ اللہ ہی ہمارا مولی ہے اس کی اطاعت کرو اور حاضر ہو جاؤ۔ أَلَا لَيْسَ غَيْرُ اللَّهِ فِي الدَّهْرِ بَاقِيًّا وَكُلُّ جَلِيسٍ مَّا خَلَا اللَّهَ يُهْجَرُ سنو! اللہ کے سوا زمانے میں کوئی باقی رہنے والا نہیں اور ہر ایک ہم نشین اللہ کے سوا جدا کیا جائے گا۔ تمّت