خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page vi
بڑھاتے ہوئے 1956ء تا 1961 ء کا سارا مواد ملاحظہ فرما کر بعض غلطیوں کی اصلاح کے ساتھ ساتھ نہایت قیمتی مشوروں سے بھی نوازا ۔ خاکسار ان کا بھی دلی شکر یہ ادا کرتا ہے۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ جلد لھذا میں 1944ء تا 1960 ء تک حضور کے خطابات شامل اشاعت کئے جارہے - ہیں ۔ 1961ء میں حضور کا پیغام حضرت مرزا بشیر احمد صاح حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھ کر سنایا وہ بھی اس جلد کی زینت ہے ۔ بعد میں 1962ء تا 1965 ء حضرت مصلح موعود اپنی علالت کی وجہ سے سے مجلس مجا مشاورت میں شمولیت نہیں فرما سکے ۔ 1962ء ، 1963 ء میں حضور کے ارشاد پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور 1964 ء ،1965ء میں حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ امیر جماعت احمد یہ ضلع فیصل آباد صدارت کے فرائض سرا سرانجام دیتے رہے۔ مکرم عبدالرشید اٹھوال صاحب ، مکرم حبیب اللہ باجوہ صاحب، مکرم فضل احمد شاہد صاحب، مکرم عبد الشکور با : لمور باجوہ صاحب ، مکرم عدیل احمد گوندل صاحب اور مکرم ظہور احمد مقبول صاحب مربیان سلسلہ کا بھی خاکسار خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے کہ اس جلد کی تدوین واشاعت کے مختلف مراحل مسودات کی ترتیب وصحیح ، پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی تلاش ،Rechecking اور اعراب کی درستی کے سلسلہ میں ان سب نے نہایت محنت لگن ، خلوص اور دلی بشاشت سے کام کیا اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ مکرم بشارت احمد صابر صاحب کارکن دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن بھی شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے اس جلد کی تیاری میں معاونت کی ۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ اللہ تعالیٰ ہماری اس علمی کاوش کو قبول فرمادے اور ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں بجالانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین