خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 463
خطابات شوری جلد سوم ۴۶۳ مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ دعا مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء منعقده ۱۱ تا ۱۳ را پریل ۱۹۵۲ء ) پہلا دن جماعت احمدیہ کی تینتیسویں مجلس مشاورت ۱۱۔ اپریل ۱۹۵۲ء کو بعد نماز جمعہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ربوہ کے ہال میں شروع ہوئی ۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد حضور نے احباب کو دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا :- : جیسا کہ شوری کے ایجنڈے سے ظاہر ہے یہ اجلاس ہماری شوری کا تینتیسواں اجلاس ہے۔ اور آج ہم اس لئے اس جگہ پر جمع ہوئے ہیں کہ تحریک جدید اور صدرانجمن احمد یہ کے سالانہ میزانیوں پر غور کریں اور بعض اہم مسائل جو سلسلہ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ان کے متعلق بھی غور کر کے کسی نتیجہ پر پہنچیں ۔ اصل کارروائی کے شروع کرنے سے پہلے میں حسب سنت و دستور دعا کروں گا احباب میرے ساتھ دعا میں شامل ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم کو صحیح طور پر غور کرنے اور صحیح نتائج پر پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمارا کام بہت وسیع ہے لیکن ہمارے ذرائع بہت محدود ہیں ۔ ہماری ذمہ داریاں نہایت اہم ہیں لیکن ہمارے مزاج بہت سبک واقع ہوئے ہیں ۔ ہم اپنی تعلیم کی کمی کی وجہ سے یا تربیت کے نقص کی وجہ سے اہم چیزوں کو موقع پر اہم سمجھنے سے قاصر رہ جاتے ہیں ۔ اور بعض چھوٹی چھوٹی باتوں کو اتنی اہمیت دے دیتے ہیں کہ ہمارا وقت بجائے صحیح طور پر خرچ ہونے کے ضائع ہو جاتا ہے۔ اور ہماری طاقت منتشر ہو جاتی ہے۔ پس ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہم کو تمام امور کی صحیح اہمیت سمجھنے کی توفیق دے اور ہمیں موقع کے مناسب XXXXXXXXXXX