خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 353
خطابات شوری جلد سوم ۳۵۳ مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء منعقدہ ۱۵ را پریل ۱۹۴۹ء ۔ بعد نماز عشاء تا رات ۱۲ بجے بمقام ربوہ ) پہلا دن دعا ۱۵، ۱۶ اپریل ۱۹۴۹ء کی درمیانی شب نماز عشاء تا رات ۱۲ بجے زنانہ جلسہ گاہ ربوہ میں مجلس مشاورت کا اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے کی ۔ اس کے بعد حضور نے اپنے کلمات طیبات سے اس اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے دُعا سے متعلق فرمایا :- آؤ ہم اپنے بجٹ پر غور کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں وہ ہمارے اندر حقیقی انقلاب پیدا کر دے۔ جلسہ کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے جیسا کہ ہمارا طریق ہے میں دوستوں کے ساتھ مل کر دعا کرنا چاہتا ہوں اور اُنہیں اِس بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ ایام دعاؤں کے اور بھی زیادہ حقدار ہیں اور اُن کا ہم سے تقاضا کرتے ہیں۔ بعض جماعتیں ایسی ہوتی ہیں جو روپے والی ہوتی ہیں ۔ اگر اُن کے افراد اپنی طاقت سے بہت کم چندہ دیں تب بھی اُن کے پاس اس بات کی گنجائش ہوتی ہے کہ ضرورت پر امراء خاص سے عطیہ لے کر اپنی حاجات کو پورا کر لیں لیکن ہماری جماعت غریبوں کی جماعت ہے۔ اکثر مخلصین اپنی حیثیت کے مطابق با قاعدہ چندہ دیتے ہیں اور جو مخلصین نہیں اُن سے کسی قسم کی اپیل یا خواہش ہونا صدا بصحراء ہوتا ہے۔ پس جو دینے والے ہیں وہ پیسے ہی دیتے ہیں اور جو دینے والے نہیں اُن سے زیادہ مانگو تو بھی اور کم مانگو تو بھی وہ نہ دیتے ہیں اور نہ اس طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ اُن کی مثال