خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 292
خطابات شوری جلد سوم ۲۹۲ تیسرا دن مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء ۶ را پریل ۱۹۴۷ ء جماعت احمد به احمدیہ کی ستائیسویں مجلس مشاورت کے تیسرے دن کی کارروائی پونے گیارہ بجے تعلیم الاسلام کالج کے ہال میں شروع ہوئی ۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے فرمایا :۔ دعا اب دوست میرے ساتھ ساتھ مل کر دعا کر لیں بارہ بجنے میں صرف ایک گھنٹہ باقی ہے اور چونکہ میں نے بارہ بجے مجلس کی کارروائی ختم کرنی ہے اس لئے صرف ایک گھنٹہ میں ہی جس قدر کام ہو سکا ہم کر سکیں گے اور اس کے نتیجہ میں لازمی طور پر بہت سے کام باقی رہ جائیں گے مگر پھر بھی جتنا وقت ہے اُس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی جائے گی پہلے دوست میرے ساتھ مل کر دعا کر لیں اس کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی ۔“ دعا کے بعد حضور نے فرمایا :۔ 66 بجٹ آمد ”ابھی بجٹ کا سوال پیش تھا۔ میں نے بجٹ کے متعلق پورا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ آمد کے متعلق تو کل اعلان کر دیا گیا تھا اُمید ہے کہ احباب اُس کے مطابق جلد سے جلد عمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ دوستوں کو یا د رکھنا چاہیے کہ آمد کا جو بجٹ سب کمیٹی نے پیش کیا ہے اُس کو منظور کر لیا گیا ہے اور جو اس میں کمیاں ہیں اُن کو دور کرنے کے لئے یہ تجویز کی گئی ہے کہ جتنے واقفین جائیداد ہیں یعنی وہ جو ساری جائیداد کے واقف ہیں اور جن کی آمدنیاں اُس جائیداد پر منحصر ہیں مثلاً وہ تجارتی جائیداد ہے یا زرعی جائیداد ہے اور اُس جائیداد سے اُن کو آمد بھی ہوتی ہے وہ اپنی تمام جائیداد کی قیمت کا ایک فیصدی چھ ماہ کے اندر اندر اس کمی کو پورا کرنے کے لئے صدر انجمن احمد یہ کے خزانہ میں اس شرط کے ساتھ کہ صدرانجمن احمد یہ کے دوسرے چندوں اور تحریک جدید کے وعدوں پر کوئی اثر نہ پڑے ، داخل کر دیں ۔ اور وہ لوگ جو واقفین آمد ہیں یعنی انہوں نے ایک ایک یا دو دو ماہ کی آمدنیاں سلسلہ کے لئے وقف کی ہوئی ہیں وہ اپنی ایک ماہ کی آمد چھ ماہ کے اندر خزانه صدرانجمن احمد یہ میں داخل کرا دیں ۔ ان کے علاوہ جن لوگوں نے اس وقت تک