خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 235
خطابات شوری جلد سوم ۲۳۵ مجلس مشاورت ۱۹۴۷ء اس سستی اور غفلت کا ازالہ کرے اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ میرے توجہ دلانے پر جماعت تبلیغ کی طرف متوجہ ہوگئی اور ہماری جماعت پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی مگر اس کوشش اور جدوجہد کے باوجود اب تک بھی ہم ہندوستان اور غیر ممالک میں دس لاکھ تک نہیں پہنچے ۔ اگر ووٹوں کی تعداد کے لحاظ سے جماعت کی تعداد کا اندازہ لگایا جائے تو میں کہتا ہوں کہ ہماری جماعت ہندوستان میں چار لاکھ کے قریب ہے مگر اس کے باوجود ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں ۔ نازک دور کے مطابق ذمہ داریاں نبھانے کی تلقین ابھی تک ہماری جماعت کمزور اور بے انتہا کمزور ہے اور ہمارا فرض ہے کہ اس کمزوری کو جلد سے جلد دور کریں اور لاکھوں سے کروڑوں اور کروڑوں سے اربوں تک اپنی جماعت کی تعداد کو پہنچائیں ۔ اس وقت ساری دنیا کی آبادی دو اڑھائی ارب ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان سب کو اسلام کے جھنڈے کے نیچے لائیں اور انہیں ایمان اور اسلام کی دولت سے مالا مال کریں اس کام کے لئے ضروری ہے کہ ہم جلد سے جلد اپنے آپ کو لاکھوں سے کروڑوں میں تبدیل کریں اور پھر کروڑوں سے اربوں تک پہنچنے کی کوشش کریں ۔ مگر لاکھوں سے کروڑوں تک پہنچنا کوئی آسان کام نہیں۔ اس کے لئے بہت بڑی جدو جہد بہت بڑی کوشش اور بہت بڑی قربانیوں اور ایثار کی سے ضرورت ہے۔ ہماری جماعت کی حالت اس وقت ایسی ہے جیسے ایک تھکا ماندہ انسان شدید گرمی کے موسم میں جب کہ پیاس سے اُس کے ہونٹ خشک ہو رہے ہوں اور دو قدم چلنا بھی اُس پر گراں گزرتا ہو ۔ اپنی منزل مقصود کی طرف بڑھ رہا ہو کہ راستہ میں ایک ٹیلہ آجائے جس پر چڑھنا اس کے لئے ضروری ہو۔ جس طرح وہ تھکا ماندہ انسان شدید گرمی اور شدت پیاس کی حالت میں ٹیلے پر چڑھتے وقت قدم قدم پر ہانپنے لگ جاتا ہے۔ گز گز بھر چل کر اُس کے قدم لڑکھڑانے لگ جاتے ہیں، وہ اُٹھتا ہے اور دو قدم چل کر سانس لینے کے لئے بیٹھ جاتا ہے، پھر چلتا ہے اور بیٹھتا ہے اور ایک ایک قدم اُٹھانا اُسے سخت دشوار نظر آتا ہے بالکل ویسی ہی حالت اس وقت ہماری جماعت کے بعض افراد کی ہو رہی ہے۔ ہماری منزل مقصود