خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 607 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 607

خطابات شوری جلد اول ۶۰۷ مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ جو شخص تین ماہ تک چندہ نہیں دیتا اُسے جماعت سے نکال دیا جائے اور اگر پورا نہیں دیتا تو اور سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں اول تو جو شخص جس کی بیعت کرتا ہے اور جس سے یہا سے یہ اقرار کرتا ہے کہ سرو رتا ہے کہ محسر و ٹیسر میں ثابت قدم رہوں گا اور احکام کی پابندی کروں گا اس کی ناراضگی ہی بہت بڑی سزا ہے۔ ماں باپ کسی سے ناراض ہو جائیں تو اسے چین نہیں آ سکتا ۔ پھر اس کی ناراضگی کس قدر بے چین کرنے والی ہو سکتی ہے جس کا تعلق ماں باپ سے بھی بڑھ کر ہے۔ میں جب کسی مخلص سے کہتا ہوں کہ ناراض ہوں تو اُس کی کیا حالت ہوگی اور یہ اُس کو ہی سزا نہیں ہوتی اپنے آپ کو بھی ہوتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین صحابیوں سے ناراض ہو گئے ۔ ان میں سے ایک کہتا ہے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں جاتا اور السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا مگر آپ جواب نہ دیتے اور کن اکھیوں سے میری طرف دیکھتے ۔ تو وہ سزا اُس صحابی کو ہی نہ تھی بلکہ اس کی اذیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی تھی ۔ اسی طرح جن سے میں ناراض ہوتا ہوں اُن کو ہی سزا نہیں ہوتی مجھے بھی ہوتی ہے مگر سلسلہ کے وقار اور ضروریات کے پیش نظر سزا دینی پڑے گی ۔ قادیان میں ایسا ہوا ہے کہ ایک مخلص شخص سے میں ناراض ہوا تو غم کی وجہ سے اسے دو ہفتہ کے اندر اندر کے اندر اندر سل ہوگئی۔ اس پر مجھے پچھتاوا ہوا ۔ ایک دوست نے سنایا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ سیر کو جا رہے تھے کہ آپ نے پان مانگا۔ منشی ظفر احمد صاحب نے پان دیا۔ جس میں زردہ پڑا ہوا تھا۔ آپ نے کھایا تو قے ہو گئی مگر اس خیال سے کہ دل شکنی نہ ہو فرمانے لگے معدہ صاف ہو گیا۔ خوب قے آگئی ہے۔ منشی ظفر احمد صاحب جب یہ بات سُناتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ تو محبت کے رشتے بالکل اور ہوتے ہیں۔ ان میں معمولی سی سزا بھی بہت اثر رکھتی ہے۔ پس جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ ابھی ایک مہینہ باقی ہے۔ اپنے اپنے بقائے ادا کر دیں اور اگر ادا نہیں کر سکتے تو جو طریق میں نے بتائے ہیں ان پر عمل کریں اس طرح ذمہ داری ان پر نہ رہے گی ۔ آئندہ بجٹ کے متعلق دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جو کچھ