خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 319
خطابات شوری جلد اول ۳۱۹ مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ دعا مجلس مشاورت مارچ ۱۹۲۹ء منعقده ۲۹ تا ۳۱ / مارچ ۱۹۲۹ء) پہلا دن مجلس مشاورت منعقده ۲۹ تا ۳۱ / مارچ ۱۹۲۹ء کے افتتاحی اجلاس کے آغاز میں دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا :- اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے ماتحت جو اس نے ہمیں قرآن کریم کی تلاوت کے متعلق دیا ہے اور جو یہ ہے فإِذا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ! کہ قرآن پڑھنے سے پہلے شیطان رجیم کے متعلق خدا کی پناہ مانگ لیا کرو! اور اس ارشاد اور ہدایت کے ماتحت جو قرآن کی تمام سورتوں کی ابتداء میں ہے کہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ یعنی ہر نیک سے نیک کام کو شروع کرنے سے پہلے خدا سے نصرت اور مدد مانگنی چاہئے ۔ میں مجلس شوری کے افتتاح سے پہلے چاہتا ہوں سب دوست مل کر دعا کر لیں کہ خدا تعالیٰ ہمارے فکروں اور ارادوں میں ، ہمارے مشوروں اور فیصلوں میں اور ان فیصلوں پر عمل درآمد کرنے میں ہماری سعی میں اور سعی کے فتار کے نتائج میں برکت ڈالے، ہمارا یہ وقت جو خرچ ہو، بہترین مصرف قرار پائے اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کا باعث ہو۔“ افتتاحی تقریر تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل افتتاحی تقریر فرمائی ۔ احمدیت کی عظمت اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ وہ دن اور احسان ہے کہ وہ دنیا کے دلوں میں خود بخود سلسلہ احمدیہ کی عظمت اور سلسلہ کی طرف میلان پیدا کر رہا ہے اور میلان رہا ہے اور محض اُس کے فضل سے سلسلہ احمد یہ روز بروز ترقی کرتا جا رہا ہے مگر جس طرح سلسلہ کی