خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 213 of 671

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 213

خطابات شوری جلد اول الله مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء منعقدہ ۱۵ تا ۱۷ اپریل ۱۹۲۷ء ) پہلا دن افتتاحی تقریر مجلس مشاورت منعقدہ ۱۵ تا ۷ارا پریل ۱۹۲۷ء کے افتتاح کے موقع پر تلاوت قرآن کریم کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مع حاضرین دعا کی اور اس کے بعد تشہد ، تعوذ اور سورۃ انعام کی درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں ۔ "قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ قُلْ أَغَيْرًا لِلَّهِ ابْغِي رَبَّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ، وَلا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ مَرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيْهِ تَخْتَلِفُونَ وَهُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَيْفٌ الْأَرْضِ وَ رَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَةٍ لِيَبْلُوَكُمْ في ما النكُمْ إِنَّ رَبِّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ » اس کے بعد حضور نے فرمایا :- ا ہمارا مقصد رضائے الہی ” میں نے اپنے احباب کو ہر مجلس مشاورت کے موقع پر اس بات کی نصیحت کی ہے کہ ہمارے مشورے اور ہماری مجلس اور ہمارے جلسے صرف ایک ہی مدعا اور ایک ہی مقصد کو دل میں رکھتے ہوئے ہونے چاہئیں ۔ وہ مقصد اور مدعا اللہ تعالیٰ کی رضا ہے ۔ ہم میں سے ہر ایک نے اپنے رشتہ داروں