خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء) — Page 84
خطابات شوری جلد اول ۸۴ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء نکال دینا چاہئے تا اس کا بداثر کسی پر نہ ہولیکن میں نے کہا تم بھی اپنے خیالات اُسے سُناؤ۔ پس ہم اس بارہ میں تنگ دل نہیں ۔ ہم غداری کو برداشت نہیں کر سکتے مگر یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی ہم سے غداری اور دھوکا کرے۔ اگر کوئی کسی اور مذہب کو پسند کرتا ہو تو آئے اور اپنے خیالات اور اعتراضات پیش کرے تا کہ اگر ہم ان کا ازالہ کر سکیں تو کریں ۔ مگر انھوں نے نہ صرف اپنا خیال ظاہر نہ کیا بلکہ در پردہ دوسرے لوگوں کو متاثر کرنا چاہا اور ان کو کہا کہ وہ ان باتوں کو مخفی رکھیں تاکہ ان کے شکوک رفع نہ ہوسکیں ۔ پھر اس سے بڑھ کر اُنھوں نے غداری یہ کی کہ ایسی حالت میں ان کاموں پر مامور رہے جن کی غرض اشاعت احمدیت ہے۔ وہ تنخواہ اس کام کے لئے لیتے رہے مگر کام اس کے خلاف کرتے رہے اور بعض مضامین بھی خلاف لکھے۔ ان کی مثال ایسی ہے کہ ایک آدمی کو روپیہ دیں اور کہیں کہ ہمارے لئے زمین خریدو ۔ وہ جائے اور کہے کہ میں نے تمہارے لئے زمین خریدی ہے مگر در پردہ اپنے نام زمین لکھا لے۔ ایسا شخص ایک غدار اور فریبی سمجھا جائے گا لیکن اس سے بڑھ کر وہ غدار اور فریبی ہے جو دین میں ٹھگی کرتا ہے۔ ایسے شخص کی شکل بھی دیکھنا ہم پسند نہیں کرتے۔ پھر ایسا شخص اگر یہ کہے کہ جو مذہب ہم نے قبول کیا ہے وہ اس لئے آیا ہے کہ اخلاق کی اصلاح کرے اور یہ سب سے اعلیٰ مذہب ہے، تو کس قدر جھوٹا ہوگا ۔ اس مذہب سے بدتر کوئی مذہب نہیں اور اس سے بڑھ کر جنون نہیں ہو سکتا۔ اگر ایسے مذہب کے ماننے والے یہ کہیں کہ وہ اصلاح کے لئے آیا ہے تو ایسے لوگوں کو یا تو پاگل کہا جائے گا یا پرلے درجہ کے بے شرم اور بے حیا جو اتنا بھی نہیں جانتے کہ اخلاق کیا ہوتے ہیں ۔ ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے ایک شخص یہاں آیا اور کہنے لگا میں نے سلسلہ احمدیہ کو سمجھ لیا ہے اور بیعت کرنا چاہتا چاہتا ہوں مگر مگراپنے اپنے علاقہ میں جا جا کر نہیں بتلاؤں گا کیونکہ وہاں ابھی اور اور کوئی احمدی نہیں ۔ پہلے جماعت تیار کروں گا پھر ظاہر ہو جاؤں گا۔ میں نے کہا تم کیا ظاہر ہو جاؤں گا ۔ میں نے کہا تم کہ جماعت تیار کرو گے جو اپنے آپ کو ظاہر کرنا نہیں چاہتے ۔ جاؤ ابھی ظاہر ہونے کی جرات ۔ پیدا کرو پھر بیعت کرنا ۔ وہ کسی کا نوکر نہ تھا بلکہ ایک پیشہ ور یعنی سُنا ر تھا مگر باوجود اس کے