خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 162 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 162

17۔خلافت احمدیہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے دو را ول اور دور آخر کو ایک مشابہت یہ بھی بخشی ہے کہ جس تاریخ کو ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا وصال ہوا یعنی ۲۶ مئی اسی تاریخ یعنی ۲۶ رمئی ہی کو آپ کے عاشق صادق عکس کامل حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود <mark>علی</mark>ہ السلام اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہوئے۔آپ کے وصال سے اگلے روز یعنی ۲۷ مئی کو جماعتِ آخرین میں قدرت ثانیہ کا ظہور ہوا اور تمام جماعت مسیح موعود <mark>علی</mark>ہ السلام نے حضرت حکیم مولوی نور الدین گو مسیح موعود <mark>علی</mark>ہ السلام کا پہلا خلیفہ تسلیم کیا اور آپ کے ہاتھ پر بیعت خلافت کی۔