خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 570 of 660

خطابات نور — Page 570

(المؤمنون:۱تا۲۳) سلسلہ کلام کل میں نے تم کو ایک بات بتائی تھی اور وہ بات تھی ایمان کے متعلق اور ایمان کے اصول بتائے تھے۔ان میں بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء، صفات اور افعال پر ایمان لانا اور ان میں کسی دوسرے کو شریک نہ سمجھنا اور نہ اس کی عبادات و تعظیم میں کسی اور کوشریک ٹھہرانا۔پھر صفات الٰہیہ کے مظاہر اول ملائکہ پر ایمان لانا اوران کی پاک تحریکوں پر <mark>عمل</mark> <mark>کر</mark>نے کی کوشش <mark>کر</mark>نا کیونکہ ان تحریکوں پر <mark>عمل</mark> <mark>کر</mark>نے سے ملائکہ کا تعلق بڑھتا ہے اور وہ نیکیوں کی اور تحریک <mark>کر</mark>تے ہیں۔پھر نبیوں پر ایمان لانا پھر جزاو سزا کے مسئلہ پر ایمان لانا اور قیامت پر ایمان رکھنا۔پھر بتایا تھا کہ قرآن <mark>کر</mark>یم حبل اللہہے اس کو سب مل <mark>کر</mark> ایک وحدت کے نیچے مضبوط پکڑے رہنا اور یہ دو طرح پر ہوتا ہے اول قرآن <mark>کر</mark>یم کی تعلیم وہدایت کی فرمانبرداری اور <mark>عمل</mark>ی زندگی دوسرے قرآن <mark>کر</mark>یم کے خلاف کوشش <mark>کر</mark>نے والوں کے حملوں کا دفعیہ۔پھر قرآن <mark>کر</mark>یم کے سمجھنے کے اصول بتائے تھے ان اصولوں کے سمجھنے سے ہی <mark>عمل</mark>ی زندگی اور قرآن <mark>کر</mark>یم کے دشمنوں کے حملوں کے جواب کی توفیق ملتی ہے اور پھر جب انسان قرآن <mark>کر</mark>یم کو سمجھتا ہے تو مومن بنتا ہے۔اب اس مومن کو یہاں خطاب ہے۔ایسے ہی مومن کو خطاب <mark>کر</mark>تا ہوں اور بتاتا ہوں کہ پھر کامیابی اور مظفر ومنصور ہونے کا دستور ال<mark>عمل</mark> کیا ہے؟ کل میرا مضمون نصف رہ گیا تھا آج اس ایمان کے برگ و بار ، ثمرا ت یا یوں کہو کہ لوازمات وتکمیل کا ذ<mark>کر</mark> <mark>کر</mark>تاہوں اس رکوع میں اسی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔مومن ہونے کے کل اصول بتائے تھے آج بتایا ۔ایمان کامیابی کی کلید ہے مومن کی فطرت میں ہے کہ وہ کامیاب ہو <mark>جا</mark>وے۔کامل مومن کبھی اس کے بغیر رہ نہیں سکتا۔پس اگر تم مومن ہو تو تمہاری بھی کچھ خواہشیں ہوں گی اور ان خواہشوں کا خلاصہ ہوگا کہ تم اپنے مقاصد میں مظفر و منصور ہو <mark>جا</mark>ئو اور فتح مند