خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 546 of 660

خطابات نور — Page 546

کو بھول گئے تو ہم نے ان کے درمیان بغض ڈال دیا۔اپنے گھروں کو دیکھو اپنی برادری کو دیکھو اور دکھ سے کہتا ہوں کہ بعض بعض احمدیوں کو بھی دیکھو کہ ان میں بغض اور کینہ موجود ہے ابھی تم کچھ ہوئے بھی نہیں پھر بھی تم میں وہی فساد ہے جو پہلے تھا جب اللہ تعالیٰ کی نصیحتوں کو چھوڑ دیا <mark>جا</mark>تا ہے تو بغض اور <mark>عداوت</mark> پیدا ہو <mark>جا</mark>تا ہے۔اگر تمہارے اندر بغض اور <mark>عداوت</mark> ہے تو تم نے اللہ تعالیٰ کی نصیحتوں کو چھوڑ دیا۔ایک جگہ آتا ہے کہ کفار کو ف<mark>جا</mark>ر کے عذاب دینے کے لئے ہم نے پیدا کیا۔تمہارے مکان کی ذرا سی زمین تمہارے ہاتھ سے <mark>جا</mark>تی رہتی ہے تو تمہاری <mark>جا</mark>ن نکل <mark>جا</mark>تی ہے لیکن ملکوں پر ملک تمہارے قبضہ سے نکلتے چلے <mark>جا</mark>تے ہیں، سمر قند، بخارا، دہلی، لکھنو، مصر، مسقط، زنجبار، مراکش، تیونس، طرابلس، ایران وغیرہ بارہ سلطنتیں مسلمانوں کی میرے دیکھتے دیکھتے تباہ ہوئیں اور اب قسطنطنیہ پر بھی دانت ہے۔یہ کیوں ہوا؟ قرآن میں اس کا سبب لکھا ہے (الانفال :۴۷) باہم جھگڑے چھوڑ دوتم سست ہو <mark>جا</mark>ئو گے تمہاری ہوا بگڑ <mark>جا</mark>ئے گی یہ سب کچھ تم نے دیکھ لیا ہے تم کہو گے ہم نے طرابلس میں چندہ دیا۔بیشک نیک کام کیا لیکن اصل چیز تو خشیۃ اللّٰہ تھی۔تمہارے دل میں خشیۃ اللّٰہ پیدا ہوئی۔تم نے قرآن کے جوے کے نیچے اپنی گردن کو رکھا؟ اس کا جواب نہیں۔میرے ڈیرے میں لوگ بعض اوقات گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں کہ میری بیوی بیمار ہے، میرا بچہ بیمار ہے، میرا بھائی بیمار ہے۔جب ان کو دیکھتا ہوں تو <mark>بے</mark> دین۔میں نے بہتوں سے پوچھا ہے کہ تم کو ان کی <mark>بے</mark> دینی کا بھی غم ہے؟ کہا اس کے <mark>بے</mark> دین ہونے کا ف<mark>کر</mark> نہیں مگر اس کے درد کا ف<mark>کر</mark> ہے۔جسمانی امراض، لباس، خوراک، مکانات کا تو ف<mark>کر</mark> ہے لیکن روحانی امراض کا مطلق ف<mark>کر</mark> نہیں۔کیا انبیاء <mark>علیہ</mark>م السلام دنیا میں عبث آئے تھے؟ ش<mark>کر</mark> کے مقام میں ہر جگہ ش<mark>کر</mark> ادا <mark>کر</mark>و اور صبر سے بھی کام لیا <mark>کر</mark>و۔ہر جگہ خدا تعالیٰ پر ہی دعویٰ <mark>کر</mark>تے ہو کہ ہمارے ساتھ یہ نہیں کیا یہ نہیں کیا۔اس کے احسانات وانعامات کو سوچو۔اب مجھ کو خطرہ ہو رہا ہے کہ لوگ صبح سے لیکچر سن رہے ہیں بہت سے لوگوں کو پیشاب پاخانے کی بھی حاجت ہو گی۔اللہ تعالیٰ نے مجھ کو توفیق دی تو پھر سنائوں گا۔اس وقت آیت کو پورا نہیں <mark>کر</mark> سکا اس کا قاعدہ آگے بتاتا ہے کہ تم مفلح کس طرح ہو سکتے ہو