خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 29 of 660

خطابات نور — Page 29

ابتلائوں اور مصائب پرصبر {تقریر فرمودہ ۳؍ستمبر ۱۸۹۸ء بعد نماز عصر} وعظ جو مولانا مولوی نور الدین صاحب نے ۳؍ستمبر ۱۸۹۸ء کو بعد عصر اپنے گھر میں کہا۔اس کے بعض بعض حصہ کا اظہار میں امید <mark>کر</mark>تا ہوں کہ میرے ناظرین اس وعظ کو اپنے گھروں میں سنا <mark>کر</mark> اپنے اس فرض سے سبکدوش ہوں گے جو (التحریم :۷)کے رو سے ان پر ہے اور الحکم کے پڑھنے سننے والی نیک بیبیاں کوشش <mark>کر</mark>یں گی کہ اللہ تعالیٰ ان کو ان باتوں پر <mark>عمل</mark> <mark>کر</mark>نے کی توفیق دے جواس وعظ میں بیان کی گئی ہے۔(ایڈیٹر الحکم ) اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ‘ وَرَسُوْلُہٗ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ۔۔ ۔۔(البقرۃ :۱۵۶ تا ۱۵۹) ترجمہ: اور ضرور ضرور ہم انعام دیں گے تم کو بدلہ میں تھوڑے خوف اور بھوک اور کمی ہر مالوں اور <mark>جا</mark>نوں اور پھلوں کے۔کیا معنے اگر تم ذرا سا بھی اللہ تعالیٰ سے خوف <mark>کر</mark>و اور اس کی رضاجوئی کے لئے کسی خوف کی برداشت <mark>کر</mark>لو اور اللہ کی راہ میں روزہ وغیرہ بھوک کو اختیار <mark>کر</mark>و۔اموال اور <mark>جا</mark>نوں اور پھلوں کو اس کی راہ میں دے دویا کھو بیٹھو۔اورخوشی کی خبر سنا دو ان مستقل مزاجوں کو جو سکھ اور دکھ دونوں میں اللہ تعالیٰ کو نہیں چھوڑتے بلکہ ثابت <mark>کر</mark> دکھاتے ہیں کہ ہم اللہ کے اور اسی کی طرف ہمارا <mark>جا</mark>نا ہے۔ایسے لوگ ان کے لئے شاباش ہے اور رحمت، وہی راہ راست پر ہیں۔صبرکا