خطابات نور — Page 197
نے کیاچھوڑا تھا اور پھر کیا پایا صحابہ نے کیا چھوڑا ہو گا اس کے بدلے میں کتنے گُنے زیادہ خدا نے ان کو دیا۔خدا تعالیٰ کے نزدیک کیا ہے جو نہیں ہے۔(المنافقون :۸)ت<mark>جا</mark>رتوں میں خسارہ کا ہو <mark>جا</mark>نا یقینی اور کاروبار میں تباہیوں کا واقع ہو <mark>جا</mark>نا قر یْنِ قیاس ہے لیکن خدا تعالیٰ کے لئے کسی چیز کو چھوڑ <mark>کر</mark> کبھی بھی انسان خسارہ نہیں اٹھا سکتا۔۱۵؎ غرض اللہ تعالیٰ کے پاس جو چیز ہے وہ ساری ت<mark>جا</mark>رتوں سے بہتر ہے وہ خیر الرازقین ہے۔میں نے بہت سے ایسے بیباک دیکھے ہیں جو کہا <mark>کر</mark>تے ہیں۔ای خیانت بر تو رحمت از تو گنجی یافتم ای دیانت بر تو لعنت از تو رنجی یافتم ایسے شوخ‘ دیدہ خود ‘ملعون ہیں جو دیانت پر لعنت بھیجتے ہیں۔پس خد ا کے لئے ان ذریعوں اور راستوں کو چھوڑو جو بظاہر کیسے ہی آرام دہ نظر آتے ہوں لیکن ان کے اندر خدا کی خلاف ورزی پائی <mark>جا</mark>تی ہے۔میں نے بسا اوقات نصیحت کی ہے کہ (التوبۃ :۱۱۹) پر <mark>عمل</mark> <mark>کر</mark>نے کے واسطے ضروری ہے یہاں آ<mark>کر</mark> رہو۔بعض نے جواب دیا ہے کہ ت<mark>جا</mark>رت یاملازمت کے کاموں سے فرصت نہیں ہوتی لیکن میں ان کو آج یہ سناتا ہوں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمام ت<mark>جا</mark>رتوں کو چھوڑ <mark>کر</mark> ذ<mark>کر</mark> اللہ کی طرف آ<mark>جا</mark>ؤ وہ اس بات کا کیا جواب دے سکتے ہیں کیا ہم کنبہ قبیلہ والے نہیں؟ کیا ہماری ضروریات اور ہمارے اخرا<mark>جا</mark>ت نہیں ہیں؟ کیا ہم کودنیوی عزّت یا و<mark>جا</mark>ہت بُری لگتی ہے؟ پھر وہ کیا چیز ہے جو ہم کو کھینچ <mark>کر</mark> یہاں لے آئی۔میں شیخی کے لئے نہیں کہتا بلکہ تحدیث بالنعمۃ کے طور پر کہتا ہوں کہ میں اگر شہر میں رہوں تو شاید بہت روپیہ کما سکوں لیکن میں کیوں ان ساری آمدنیوں پر قادیان کے رہنے کو ترجیح دیتا ہوں؟ اس کا مختصر جواب میں یہی دوں گا کہ میں نے یہاں وہ دولت پائی ہے جو غیر فانی ہے جس کو چور اور قزاق نہیں لے <mark>جا</mark>سکتا مجھے وہ ملا ہے جو تیرہ سو برس کے اندر آرزو <mark>کر</mark>نے والوں کو نہیں ملا۔پھر ایسی <mark>بے</mark> بہا دولت کو چھوڑ <mark>کر</mark> میں چند روزہ دنیا کے لئے مارا ماراپھروں۔میں سچ کہتا ہوں کہ اگر اب کوئی مجھے ایک لاکھ کیا ایک <mark>کر</mark>وڑ روپیہ یومیہ بھی دے اور قادیان سے باہر رکھنا چاہے میں نہیں رہ سکتا۔ہاں امام <mark>علیہ</mark> السلام کے حکم