کرامات الصادقین — Page 74
كرامات الصادقين ۷۴ اُردو ترجمہ إلى قَوْلِهِ يَرُنُو الْحَكِيمُ تَلَذُّذًا وَيُعْرِضُ عَنْهُ الْجَاهِلُ الْمُتَكَبِّرُ اس کے قول پر دانا آدمی لذت سے محبت کی نگاہ ڈالتا ہے اور متکبر جاہل اس سے اعراض کرتا ہے۔ كِتَابٌ جَلِيلٌ قَدْ تَعَالَى شَأْنُهُ يُدَافِي رُءُ وُسَ الْمُنْكِرِينَ وَ يَكْسِرُ وہ ایک شاندار کتاب ہے ۔ اس کی شان بہت بلند ہے ۔ وہ منکرین کے سروں کو کچل دیتا ہے اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے ۔ ہے۔ هُوَ السَّيْفُ فِي اَيْدِى رِجَالِ مَوَاطِنٍ فَلَنْ يَعْصِمَ دِرْعٌ مِنْهُ فَوْجًا وَمِغْفَرُ وہ مردان کار زار کے لئے ایک تلوار کی حیثیت رکھتا ہے سو ( مقابل ) فوج کو ان کی زرہ اور خو د نہیں بچاسکیں گے ۔ كَلامٌ يَفُلُّ الْمُرْهَفَاتِ بِحَدِّهِ يُبَشِّرُنَا فِي كُلِّ أَمْرٍ وَيُنْذِرُ وہ ایسا کلام ہے کہ اپنی تیز دھار سے تیز تلواروں کو کند کر دیتا ہے اور ہمیں ہرامر میں بشارت دیتا ہے اور انذار بھی کرتا ہے ۔ ۔ يُدَيَّةُ قَوْمٍ مُّنْكِرٍ مَّغُلُولَةٌ وَهُدَّتْ هَرَاوَاهُمْ وَ سُرُّوا وَ كُسِّرُوا منکر لوگوں کے کوتاہ ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور انکے ڈنڈے توڑ دیئے گئے ۔ انکی ناف میں تیر مارے گئے اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے ۔ يُبَاهُونَ مِرِّيحِينَ جَهْلًا وَ نَخْوَةً وَسَوْفَ تَرَاهُمْ مُّدْبِرِينَ فَتُبْشِرُ وہ جہالت اور غرور سے مٹکتے ہوئے فخر کرتے ہیں اور جلد ہی تو ان کو پیٹھ پھیر نے والا پائے گا سو تو خوش ہو جائے گا ۔ فِدَا لَّكَ رُوحِي يَا حَبِيبِي وَسَيِّدِى فِدَا لَّكَ رُوحِي أَنْتَ وَرُدٌ مُّنَضَّرُ میری روح تجھ پر قربان ! اے میرے پیارے اور میرے سردار ! میری جان تجھ پر فدا ہو ۔ آپ تو تر و تازہ گلاب ہیں ۔ ۱۶۶