کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 253 of 279

کرامات الصادقین — Page 253

كرامات الصادقين ۲۵۳ اردو ترجمہ وحويت عـلـمـا ليس فيه مشارك لك في الأنام وللإله عطاء آپ کو وہ علم حاصل ہے جس میں ساری مخلوق میں سے کوئی دوسرا آپ کا شریک نہیں اور یہ ساری عطاء خدا تعالیٰ کی ہے۔ يا من إذا نزل الوفود ببابه أغناهم عما إليه جاءوا اے وہ ہستی کہ جب آپ کے در پر وفود آتے ہیں تو آپ انہیں حاجت براری کر کے انہیں ان سے غنی کر دیتے ہیں ۔ أنت الذي وعد الرسول وحبَّذا وعد به قد صحت الأنباء آپ ہی وہ وجود ہیں جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وعدہ فرمادیا تھا اور اس موعود کے کیا ہی کہنے جس کے متعلق دی گئیں تمام خبریں صحیح ثابت ہوئیں ۔ أنت الذي إن حلَّ جَدُبٌ في الملا ودعوت ربَّكَ حَلَّه الإرواء آپ ہی وہ ذات ہیں کہ جب مخلوق پر قحط وارد ہو۔ اور آپ اپنے رب سے دعا کریں تو اس پر سیراب کرنے والی بارش نازل ہوتی ہے ۔ طوبی لعبد قد رضی بک ملجاً إذ لا يخيب وراحتاه ملاء وہ بندہ کتنا خوش قسمت ہے جو آپ کی پناہ پر راضی ہو جائے کیونکہ وہ نامراد نہیں رہتا اور مالا مال ہو جاتا ہے ۔ طوبى لقوم أنـت بـيـضـة مـلـكـهـم وكذا العصر أنت فيه ذكاء بابرکت ہے وہ قوم جن کے وطن کا تو سرتاج ہے اور خوش نصیب وہ زمانہ جس کا تو سورج ہے۔ طوبى لدار أنت فيها قاطن فلقد بدت في سوحها الزهراء و مبارک ہے وہ گھر جس کا تو مکین ہے پس اس کے آنگن میں پھول کھل اُٹھے ہیں۔ يا أيها الحبر الأجل ومن به يرجى المراد وتُكشف الضَّرّاء اے فاضل اجل ! اور وہ ہستی جس کے طفیل امیدیں بر آتی ہیں اور تکالیف چھٹ جاتی ہیں۔ ۳۴۵