کرامات الصادقین — Page 250
كرامات الصادقين ۲۵۰ اردو ترجمہ وما في يديك لَتُبْعِدَنَّ مقربًا إله البرايا قد دناه وأحمدا تیرے پاس ہے کیا کہ تو ایک مقرب کو ( بارگاہ ایزدی سے ) دور قرار دے ، جبکہ مخلوق کا معبود خود اس شخص کے قریب ہوا ہے اور اس کی تعریف فرمائی ہے۔ وقد كنت تقبل صدقه وكتبته فمِثْلُک كُفْرًا ما رأينا ضَفَنَدَدا حالانکه قبل ازیں تو اس کی سچائی کو قبول کر چکا ہے اور اسے تحریر کو چکا ہے ۔ پس تیرے جیسا انکار کرنے والا احمق ہم نے نہیں دیکھا ۔ ألا إنه قد فاق صدقًا خواصكم و دافا رؤوس الصائلين وأَرْجَدا راستبازی میں وہ تمہارے خواص پر بھی سبقت لے گیا ہے اور اس نے حملہ کرنے والوں کا سر پھوڑا اور ان پر لرزہ طاری کر دیا ۔ أَتُكفِرُ يا غُولَ البراري مثيله أَتَلعَن مقبولا يحبّ محمدًا اے غول بیابانی ! کیا تو اس کے مثیل کی تکفیر کرتا ہے اور اس مقبول پر لعنت کرتا ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق ہے ۔ وتعا لكم يا زُمر شیخ مزوّر هلكتـم وأرداكم وعـقـا وأفسدا اے دھو کہ باز شیخ کے گروہ ! تمہارا ستیا ناس ۔ تم مارے گئے اور اس ( شیخ ) نے تمہیں بر باد کر دیا ، مٹا دیا اور بگاڑ دیا ۔ له كتبُ السَّبُ وَالشَّتم حَشُوُها شرير ويستقرى الشرور تعمدا اس ( شیخ) کی کتابیں سب وشتم سے پر ہیں۔ وہ خود شریر ہے اور عمد اثر کی تلاش میں رہتا ہے۔ أضل كثيرًا من ضلالات وهمه وباعد من حق مبين وأبعدا اس نے اپنے گمراہ افکار سے بہتوں کو ں کو گمراہ کر دیا ۔ وہ خود بھی حق مبین ہوا اور دوسروں کو بھی دور کر دیا ۔ سے دور ۳۴۲