کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 119 of 279

کرامات الصادقین — Page 119

كرامات الصادقين ۱۱۹ اُردو ترجمہ سَيَسْلُبُ مِنْكَ الضُّعُفُ وَالشَّيْبُ قُوَّةً وَ مَا إِنْ أَرَى عَنْكَ الْغَوَايَةُ تُسْلَبُ ﴿۵۹﴾ عنقریب تجھ سے ضعف اور بڑھا پا قوت چھین لے گا اور میں نہیں سمجھتا کہ گمراہی تجھ سے چھینی جائے گی ۔ فَاكْفِرُ وَ كَذَّبُ أَيُّهَا الشَّيْخُ دَائِمًا وَإِنِّي بِفَضْلِ اللَّهِ رَجُلٌ مُّهَذَّبُ پس اے شیخ ! تو ہمیشہ کا فر کہتا اور تکذیب کرتا رہ اور میں تو اللہ کے فضل سے ایک شائستہ مزاج آدمی ہوں ۔ وَ الْهَمَنِي رَبِّي وَ اَعْطَى مَعَارِفًا فَبِنُورِهِ الْأَجْلَى إِلَى الْحَقِّ انْدُبُ اور میرے رب نے مجھے الہام کیا ہے اور معارف عطا کئے ہیں ۔ سواسی کے روشن نور سے میں حق کی طرف زور سے دعوت دے رہا ہوں ۔ اَ تَغْفُلُ مِنْ قَهْرِ الْحَسِيبِ وَاخْذِهِ وَتُذْعِرُنَا مِنْ جَوْرِ خَلْقٍ وَتُرْعِبُ کیا تو محاسبہ کرنے والے خدا کے قہر اور گرفت سے غافل ہے اور تو ہم کو مخلوق کے ظلم سے ڈراتا اور مرعوب کرنا چاہتا ہے؟ نَجَاتُكَ مِنْ جَنْبَاتِ نَفْسِكَ مُشْكِلٌ يُزِلُّ الْغُلَامَ الْخَفْرَ بَكْرٌ هَوْزَبُ تیرا اپنے جذبات نفس سے نجات پانا مشکل بات ہے ۔ شرمیلے ( نا تجربہ کار ) لڑکے کو تیز رواونٹ پھسلا کر گرا دیتا ہے ۔ إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُنَا فَيُظْهِرُ خَبَّأَنَا عَلَى الْأَشْقِيَاءِ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّرَتَبُ اللہ کی طرف ہماری بازگشت ہے وہ ہمارے پوشیدہ راز کو اشقیاء پر ظاہر کر دے گا اور ہر کام کے لئے ایک ترتیب ہے ۔ فَقَدْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمُ فَسَوْفَ يُرِيهِمْ رَبُّنَا مَا كَذَّبُوا سو انہوں نے سچ کو جھٹلا دیا ہے جب وہ ان کے پاس آیا سو ضر و ر ا نہیں دکھا دے گا ہمارا رب کہ انہوں نے کس چیز کو جھٹلایا ہے ۔ ۲۱۱