کرامات الصادقین — Page 117
كرامات الصادقين ۱۱۷ اُردو ترجمہ وَ فِي السِّلْمِ وَالإِسْلَامِ إِنِّي سَابِقٌ وَإِذَا تَرَامَيْتُمْ فَسَهُمِي مُثَقِّبُ صلح اور سلامتی میں یقیناً میں پہل کرنے والا ہوں اور جب تم تیر چلاؤ تو میرا تیر چھید دینے والا ہے ۔ وَإِذَا تَضَارَبْتُمْ فَسَيْفِى قَاطِعٌ وَإِذَا تَطَاعَنتُمْ فَرُمُحِي مُذَرَّبُ اور جب تم شمشیر زنی کرو تو میری تلوار قاطع ہے اور جب تم نیزہ زنی کرو تو میرا نیزہ بھی تیز ہے۔ وَ إِنَّ الْمُزَوِّرَ لَا يُنَجِّيْهِ مَكْرُهُ وَإِنْ يَخْفَ فِي غَارٍ عَمِيقٍ فَيُتَغَبُ مگار کو اس کا مکر بچا نہیں سکتا اور اگر چہ وہ گہرے غار میں بھی مخفی ہو جائے تو بھی وہ ہلاک کیا جائے گا ۔ تَذَكَّرُ نَصِيحَةَ غَزْنَوِي صَالِحٍ وَعَلَيْكَ سُبُلَ الرِّفْقِ وَالرِّفْقُ أَعْذَبُ صالح غزنوی ( مولوی عبداللہ صاحب ) کی نصیحت کو یاد کر اور نرمی کی راہوں کو لازم پکڑ اور نرمی ہی بہت شیریں ہوتی ہے ۔ وَكَمْ مِّنْ أُمُورِ الْحَقِّ قَلَّبْتَ جُرْأَةً فَسَوْفَ تَرَى يَوْمًا إِلَى مَا تُقَلَّبُ اور بہت سی سچی باتوں کو تو نے جرات سے الٹ پلٹ کیا سوضرور تو ایک دن دیکھ لے گا کہ تو کس چیز کی طرف پلٹا یا جا رہا ہے ۔ وَ إِنْ كُنْتَ ذِي عِلْمٍ فَارِنِي كَمَالَهُ وَمَا يَنْفَعَنُ بَعْدَ الْغَزَاةِ تَصَلُّبُ اور اگر تو صاحب علم ہے تو مجھے تو اس کا کمال دکھا اور لڑائی کے بعد ہتھیاروں کا درست کرنا کوئی نفع نہیں دے گا ۔ وَ إِنِّي عَلَى عِلْمٍ وَ زِدْتُ بَصِيرَةً مِّنَ اللَّهِ فِي أَمْرِي وَأَنْتَ مُكَذِّبُ اور میں علم پر قائم ہوں اور اپنے معاملہ میں اللہ کی طرف سے بصیرت میں بڑھ گیا ہوں اور تو تکذیب کر رہا ہے ۔ ۲۰۹