کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 336

گہوارۂ علوم تمھارے بنیں قلوب پھٹکے نہ پاس تک بھی جہالت خُدا <mark>کر</mark>ے بدیوں سے پہلو اپنا بچاتے رہو مدام تقولی کی راہیں طے ہوں بعلت خُدا <mark>کر</mark>ے سُننے لگے وہ بات تمھاری بذوق و شوق دُنیا کے دل سے دور ہو نفرت خُدا <mark>کر</mark>ے اخلاص کا درخت بڑھے آسمان تک بڑھتی رہے تمھاری ارادت خُدا <mark>کر</mark>ے پھیلاؤ سب جہان میں قولِ رسول کو حاصل ہو شرق و غرب میں سطوت خُدا <mark>کر</mark>ے پایاب ہو تمھارے لیے بحر مغرفت کھل جائے تم پہ راز حقیقت خُدا <mark>کر</mark>ے پہ اٹتا رہے ترقی کی جانب قدم ہمیش ٹوٹے کبھی تمھاری نہ ہمت خُدا <mark>کر</mark>ے تبلیغ دین و نشر ہدایت کے کام پر مائل رہے تمھاری طبیعت خُدا <mark>کر</mark>ے سایہ فگن رہے وہ تمھارے وجود پر شامل رہے خُدا کی عنایت خُدا <mark>کر</mark>ے زندہ رہیں علوم تمھارے جہان میں پائندہ ہو تمھاری لیاقت خُدا <mark>کر</mark>ے جاب میں بھی نظر آئے اس کی شان تم کو عطا ہو ایسی بصیرت خُدا <mark>کر</mark>ے ہر گام پر فرشتوں کا ش<mark>کر</mark> ہو ساتھ ساتھ ہر ملک میں تمھاری حفا تحت خُدا <mark>کر</mark>ے قرآن پاک ہاتھ میں ہو دل میں نور ہو مل جائے مومنوں کی فراست خُدا <mark>کر</mark>ے دنبال کے بچھائے ہوئے جال توڑ دو حاصل ہو تم کو ایسی ذہانت خُدا <mark>کر</mark>ے پرواز ہو تمھاری نہ افلاک سے بکند پیدا ہو بازوؤں میں وہ قوت خُدا <mark>کر</mark>ے 333