مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 76
مجموعه اشتہارات ۷۶ جلد سوم - تحضرون عند جليل كبير ۔ ثم تذوقون ما يذوق المجرمون في حصير۔ وان كنتم تدعون المهارة في طرق الاشرار ۔ ومكائد الكفار ۔ فكيدوا كل كيد الى قوة الاظفار۔ و قلبوا امرى ان كان عندكم ذرّة من الاقتدار ۔ واحكموا تدبيركم وعاقبوا دبيركم۔ واجمعوا كبيركم۔ وصغير كم واستعملوا دقاريركم۔ وادعوا لهذا الامر مشاهيركم۔ وكل من كان من المحتالين۔ واسجدوا على عتبة كل قريع زمن و جابرز من ليمدكم بالمال والعقيان ثم انهضوا بذالك المال وهدموني من البنيان ان كنتم على هد هيكل الله قادرين۔ واعلموا ان الله يخزيكم عند قصد الشر۔ ويحفظني من الضرّ۔ ويتم امره وينصر عبده ولا تضرونه شيئًا ولا تموتون حتى يـريـكـم مـا ارى من قبلكم كل من عادا اولياء ه من النبيين والمرسلين بقیہ ترجمہ ۔ اور اگر تم نہیں رکتے تو وہ آنے والا ہے جب تم خدائے جلیل وکبیر کے دربار میں حاضر کئے جاؤ گے۔ پھر وہی چکھو گے جو مجرم جہنم میں چکھیں گے ۔ اور اگر اشرار کے طریقوں اور کفار کی تدبیروں میں مہارت کے دعویدار ہو تو تم ناخنوں تک زور لگا کر پوری تدبیر کر لو۔ اور اگر تم میں ذرہ بھی قدرت ہے تو تم میرے معاملہ کو الٹا کر دو۔ اور تم اپنی تدبیر کو محکم کر لو۔ اور اپنے دھاگے کو بار بار بٹ دو اور اپنے بڑوں اور چھوٹوں کو اکٹھا کرو اور خوب جھوٹ بولو ۔ اور اس کام کے لئے اپنے مشاہیر اور ہر یک حیلہ ساز کو بلا لو۔ اور اپنے ہر بوڑھے سردار اور ہر حاوی جابر کی دہلیز پر سجدہ کرو تا وہ مال اور سونے سے تمہاری مدد کریں۔ اور پھر اس مال کو لے کر اُٹھو اور مجھے بنیادوں سے گرا دو ۔ اگر تم اللہ تعالیٰ کی اس بلند اور بالا عمارت کو گرانے پر قدرت رکھتے ہو۔ اور یہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ شر کے ارادہ کے وقت تمہیں رسوا کرے گا اور مجھے تمہارے ضرر سے محفوظ رکھے گا۔ وہ اپنے کام کو پورا کرے گا اور اپنے بندہ کی مدد کریگا ۔ اور تم اسے کچھ تکلیف نہ دے سکو گے اور تم اس وقت تک مرو گے نہیں جب تک کہ اللہ تعالیٰ تمہیں وہ سب کچھ نہ دکھا دے جو اُس نے ہر اُس شخص کو دکھایا جس نے اُس کے دوستوں یعنی نبیوں ۔ رسولوں اور ماموروں سے دشمنی کی ۔