مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 74
مجموعه اشتہارات ۷۴ جلد سوم فالحمد لله على مننه انه هو المنان۔ ذو الفضل والاحسان۔ واعلموا اني انا المسيح۔ وفـي بـركـات اسـيح۔ وكل يوم يزيد البركات ويزداد الأيات۔ والنور يبرق على بابی و یأتی زمان يتبرك الملوك فيه اثوابی۔ وذالك الزمان زمان قريب۔ وليس من القادر بعجيب ۔ الاختبار اللطيف لمن كان يعدل اويحيف ايها الناس ان کنتم فی شك من امرى۔ ومما اوحى الى من ربي۔ فناضلوني في انباء الغيب من حضرة الكبرياء۔ وان لم تقبلوا ففى استجابة الدعاء۔ و ان لم تقبلوا ففي تفسير القرآن في اللسان العربية۔ مع كمال الفصاحة ورعاية الملح الادبية۔ فمن غلب منكم بعد ماساق هذا المساق ۔ فهو خير منّى ولا مراء ولا شقاق ۔ ثم ان بقیہ ترجمہ ۔ پس اللہ تعالیٰ کے لئے ہی اس کے احسانوں کی وجہ سے بہت تعریفیں ہیں کہ وہی بہت احسان کرنے والا اور فضل کرنے والا ہے۔ اور جان لو کہ میں ہی مسیح ہوں اور برکات میں چلتا پھرتا ہوں اور ہر روز برکات اور نشانات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور نور میرے دروازے پر چمکتا ہے۔ اور ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ بادشاہ میرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ اور یہ زمانہ اب قریب ہی ہے اور خدائے قادر سے یہ بات عجیب نہیں ۔ عدل کرنے والے یا ظلم کرنے والے کا لطیف امتحان اے لوگو ! اگر تم میرے معاملہ میں اور اس وحی کے بارہ میں جو میری طرف کی گئی ہے شک میں ہو تو تم مجھ سے ان غیبی پیش گوئیوں میں جو مجھے حضرت کبریاء کی طرف سے دی گئی ہیں مقابلہ کر لو۔ اور اگر تم اسے قبول نہ کرو تو قبولیت دعا میں میرا مقابلہ کر لو ۔ اور اگر تم اسے بھی قبول نہ کرو تو مجھ سے تفسیر القرآن میں جو فصیح عربی زبان میں ہو اور جس میں ادبی عمدہ تراکیب کا لحاظ ہو مقابلہ کر لو۔ پس اس رستہ پر چلنے کے بعد اگر تم میں کوئی مجھ پر غالب آجائے تو وہ مجھ سے بہتر ہے۔ اور اس