مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 71 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 71

مجموعه اشتہارات ال جلد سوم عند ملاقاتهم۔ وقالوا ان الاسلام اولغ فى الابدان المدى۔ ليبلغ القوة والعلى۔ وانا ندعوا الخلق متواضعين ۔ فرأى الله كيدهم من السماء۔ وما اريد من البهتان والازدراء والافتراء۔ فجلى مطلع هذا الدين بنور البرهان۔ وارى الخلق انه هو القائم والشايع بنور ربه لا بالسيف والسنان۔ ومنع ان يقاتل في هذا الحين۔ وهو حكيم يعـلـمـنـا ارتضاع كأس الحكمة والعرفان۔ ولا يفعل فعلا ليس من مصالح الوقت والأوان۔ ويرحم عباده ويحفظ القلوب من الصداء والطبائع من الطغيان۔ فانزل مسيحه الموعود والمهدى المعهود۔ ليعصم قلوب الناس من وساوس الشيطان وتجارتهم من الخسران وليجعل المسلمين كرجل هيمن ما اصطفاه۔ واصاب ما اصباه فثبت ان الاسلام لا يستعمل السيف والسهام عند الدعوة۔ ولا يضرب الصعدة ولكن يأتى بدلائل تحكى الصعدة فى اعدام الفرية۔ وكانت الحاجة قد بقیہ ترجمہ۔ ملاقات میں تواضع اور تذلیل کو دکھاتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ اسلام نے طاقت اور بلندی کے حصول کے لئے ابدان میں چھڑے گھونے ہیں۔ اور ہم مخلوق کو تواضع سے بلاتے ہیں ۔ پس اللہ تعالیٰ نے آسمان سے ان کی اس تدبیر کو دیکھا اور اس کو بھی جو بہتان ۔ تحقیر اور افتراء کے متعلق ان کے ارادے تھے ۔ اس نے اس دین کے چہرہ کو براہین کے نور سے روشن کیا اور اس نے مخلوق کو دکھایا کہ یہ اپنے رب کے نور کے وجہ سے نہ کہ تلوار اور نیزہ سے قائم رہے گا اور پھیلے گا۔ اور اس نے اس زمانہ میں لڑائی ممنوع قرار دے دی ۔ اور وہ حکیم ہے جو ہمیں حکمت اور عرفان کا پیالہ پینا تو سکھاتا ہے لیکن کوئی ایسا فعل نہیں کرتا جو وقت اور زمانہ کی مصلحت کے خلاف ہو۔ اور وہ اپنے بندوں پر رحم کرتا اور ان کے دلوں کی زنگ سے حفاظت کرتا اور طبائع کی سرکشی سے بچاتا ہے۔ اس لئے اس نے اپنے موعود مسیح اور مہدی معہود کو ا تا را تا وہ لوگوں کے دلوں کو شیطانی وساوس سے اور ان کی تجارت کو گھاٹے سے بچائے اور تاوہ مسلمانوں کو اس شخص کی طرح بنا دے جو اپنی پسندیدہ ہستی پر عاشق ہو گیا ہو اور اس نے وہ کچھ پالیا ہو جس نے اس کو فریفتہ بنا دیا ہو۔ پس ثابت ہوا کہ اسلام تبلیغ میں تلوار اور نیزے کے استعمال میں جلدی نہیں کرتا اور نیزہ نہیں مارتا بلکہ وہ ایسے دلائل پیش کرتا ہے جو افتراء کے مٹانے میں نیزہ کے مشابہ ہیں