مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 63
مجموعه اشتہارات (۲۲۷) جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ دینی جہاد کی ممانعت کا فتوی مسیح موعود کی طرف سے اب اے چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال دیں کے لیئے دیں کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال اب آ گیا مسیح جو دیں کا کا امام امام کے ہے دیں کے تمام جنگوں کا اب اختتام ہے اب آسماں سے نورِ خدا کا نزول ہے اب جنگ اور جہاد کا فتویٰ فضول ہے دشمن ہے وہ خدا کا جو کرتا ہے اب جہاد منکر نبی کا ہے جو یہ رکھتا ہے اعتقاد کیوں چھوڑتے ہو لوگو نبی کی حدیث کو جو چھوڑتا ہے چھوڑ دو تم اس خبیث کو لے نوٹ ۔ ایک زبردست الہام اور کشف ) آج ۲ جون ۱۹۰۰ ء کو بروز شنبہ بعد دو پہر دو بجے کے وقت مجھے تھوڑی سی غنودگی کے ساتھ ایک ورق جو نہایت سفید تھا دکھلایا گیا ۔ اس کی آخری سطر میں لکھا تھا ۔ اقبال۔ میں خیال کرتا ہوں کہ آخری سطر کہ آخری سطر میں یہ لفظ لکھنے سے انجام کی طرف ان رف اشارہ تھا۔ یعنی انجام با قبال ہے ۔ پھر ساتھ ہی یہ الہام ہوا۔ قادر کے کاروبار نمودار ہو گئے کافر جو کہتے تھے وہ گرفتار ہو گئے ۔ اس کے یہ معنے مجھے سمجھائے گئے کہ عنقریب کچھ ایسے زبر دست نشان ظاہر ہو جائیں گے جس سے کافر کہنے والے جو مجھے کافر کہتے تھے الزام میں پھنس جائیں گے اور خوب پکڑے جائیں گے اور کوئی گریز کی جگہ ان کے لئے باقی نہیں رہے گی ۔ یہ پیشگوئی ہے۔ ہر یک پڑھنے والا اس کو یادرکھے۔ اس کے بعد ۳ جون ۱۹۰۰ ء کو بوقت ساڑھے گیارہ بجے یہ الہام ہوا۔ کافر جو کہتے تھے وہ نگونسار ہو گئے ۔ جتنے تھے سب کے سب ہی گرفتار ہو گئے ۔ یعنی کافر کہنے والوں پر خدا کی حجت ایسی پوری ہو گئی کہ ان کے لئے کوئی عذر کی جگہ نہ رہی۔ یہ آئندہ زمانہ کی خبر ہے کہ عنقریب ایسا ہوگا اور کوئی ایسی چمکتی ہوئی دلیل ظاہر ہو جائے گی کہ فیصلہ کر دے گی ۔ منہ