مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 61
مجموعه اشتہارات ٦١ جلد سوم میں اسی جگہ سے زندگی کی روح پھونکی جائے گی اور یہ فتح نمایاں کا میدان ہوگا ۔ مگر یہ فتح اُن بولی بنا۔ ہتھیاروں کے ساتھ نہیں ہوگی جو انسان بناتے ہیں بلکہ آسمانی حربہ کے ساتھ ہے جس حربہ سے کے جوانسان ہیں حربہ کے حربہت ا کے حکم کے ساتھ فرشتے کام لیتے ہیں ۔ آج سے انسانی جہاد جو تلوار سے کیا جاتا تھا خدا کے حکم ۔ بند کیا گیا۔ اب اس کے بعد جو شخص کا فر پر تلوار اُٹھاتا ہے اور اپنا نام غازی رکھتا ہے وہ اُس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتا ہے جس نے آج سے تیرہ سو برس پہلے فرما دیا ہے کہ مسیح موعود کے آنے پر تمام تلوار کے جہاد ختم ہو جائیں گے۔ سواب میرے ظہور کے بعد تلوار کا کوئی جہاد نہیں۔ ہماری طرف سے امان اور صلح کاری کا سفید جھنڈا بلند کیا گیا ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف دعوت کرنے کی ایک راہ نہیں ۔ پس جس راہ پر نادان لوگ اعتراض کر چکے ہیں خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت نہیں چاہتی کہ اُسی راہ کو پھر اختیار کیا جائے ۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے جن نشانوں کی پہلے تکذیب ہو چکی وہ ہمارے سید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیئے گئے ۔ لہذا مسیح موعود اپنی فوج کو اس ممنوع مقام سے پیچھے ہٹ جانے کا حکم دیتا ندامیج موعود کو سے ہٹ ہے جو بدی کا بدی کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ اپنے تھیں شریر کے حملہ سے بچاؤ مگر خود شریرا نہ مقابلہ مت کرو ۔ جو شخص ایک شخص کو اس غرض سے تلخ دوا دیتا ہے کہ تا وہ اچھا ہو جائے وہ اس سے نیکی کرتا ہے ایسے آدمی کی نسبت ہم نہیں کہتے کہ اُس نے بدی کا بدی سے مانے مقابلہ کیا۔ ہر ایک نیکی اور بدی نیت سے ہی پیدا ہوتی ہے ۔ پس چاہیے کہ تمہاری نیت کبھی نا پاک نہ ہوتا تم فرشتوں کی طرح ہو جاؤ ۔ یہ اشتہار منارہ کے بننے کے لئے لکھا گیا ہے مگر یادر ہے کہ مسجد کی بعض جگہ کی عمارات بھی ابھی نا درست ہیں اس لئے یہ قرار پایا ہے کہ جو کچھ منارة امسیح کے مصارف میں سے بچے گاوہ مسجد کی دوسری