مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 463
مجموعه اشتہارات ۴۶۳ جلد سوم اب ظاہر ہے کہ یہ تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم الشان نشان تھا جو خدا نے کھلے کھلے طور پر خبر دے دی کہ مبارک احمد بلوغ کی عمر تک نہیں پہنچے گا اور خوردسالی میں ہی فوت ہو جائے گا ۔ اب کوئی ایمان دار سوچے کہ کیا یہ کسی اعتراض کی جگہ تھی بلکہ یہ موت تو پہلے ہی سے مقرر ہو چکی تھی اور اخباروں میں شائع ہو چکی تھی ۔ اس لئے یہ ایک بڑا بھاری نشان تھا کیونکہ ایسے عمیق غیب پر انسان کا علم محیط نہیں ہو سکتا ۔ مگر تعصب کا کیا علاج ۔ متعصب انسان اندھا ہو جاتا ہے اور اس وقت اس پر یہ شعر صادق آتا ہے۔ چشم بداندیش کہ بر کندہ باد عیب نماید هنرش در نظر لیکن خدا کی قدرتوں پر قربان جاؤں کہ جب مبارک احمد فوت ہوا ساتھ ہی خدا تعالیٰ نے یہ الہام کیا ۔ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ يَنْزِلُ مَنْزِلَ الْمُبَارَک ۔ یعنی ایک حلیم لڑکے کی ہم تجھے خوشخبری دیتے ہیں جو بمنزلہ مبارک احمد کے ہوگا۔ اور اس کا قائمقام اور اس کا شبیہ ہوگا۔ پس خدا نے نہ چاہا کہ دشمن خوش ہو ۔ اس لئے اس نے بحجر دوفات مبارک احمد کے ایک دوسرے لڑکے کی بشارت دے دی تا یہ سمجھا جائے کہ مبارک احمد فوت نہیں ہوا ۔ بلکہ زندہ ہے۔ اور ایک الہام میں مجھے مخاطب کر کے فرمایا - إِنِّي أُرِيحُكَ وَلَا أُجِيحُكَ وَأُخْرِجُ مِنْكَ قَوْمًا یعنی میں تجھے راحت دوں گا اور میں تیری قطع نسل نہیں کروں گا اور ایک بھاری قوم تیری نسل سے پیدا کروں گا یہ خدا کا کلام ہے جو اپنے وقت پر پورا ہو گا ۔ اگر اس زمانہ کے بعض لوگ لمبی عمر پائیں گے تو وہ دیکھیں گے کہ آج جو خدا کی طرف سے یہ پیشگوئی کی گئی ہے وہ کس شان اور قوت اور طاقت سے ظہور میں آئے گی ۔ خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں ۔ وہ خدا جس نے ابراہیم علیہ السّلام کو اور پھر موسیٰ علیہ السّلام کو اور پھر عیسی علیہ السّلام کو اور سب کے بعد ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جانی اور خونی دشمنوں سے بچایا وہ مجھے بھی بچائے گا۔ اور وہ وقت آتا ہے بلکہ نزدیک ہے کہ دشمن اپنے کردار کی سزا پائیں گے کیونکہ خدا شریر کو دوست نہیں رکھتا ۔ جو شخص تقویٰ سے کام نہیں لیتا اور بد زبانی میں حد سے بڑھ جاتا ہے وہ آخر پکڑا جاتا ہے۔ مگر خدا متقی کے ساتھ لے ترجمہ شعر: بدخواہ کی آنکھ کہ خدا کرے پھوٹ جائے ۔ اسے ہنر بھی عیب دکھائی دیتا ہے۔