مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 402 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 402

مجموعه اشتہارات ۴۰۲ ۲۸۳ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اعلان بخدمت علمائے اسلام قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ L وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايَاتِهِ - یعنی اس شخص سے ظالم ترکون ہے جو خدا پر افتراء کرے یا خدا کی آیتوں اور نشانوں کا مکذب ہو۔ ہر ایک کو معلوم ہے کہ میرے اس دعوے پر کہ میں خدا تعالی سے مامور ہو کر آیا ہوں اور اس کے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف ہوں چھبیس برس کے قریب عرصہ گزر گیا ہے اور اس مدت میں باوجود یکہ میرے سلسلہ کے معدوم کرنے کے لئے ہر ایک مخالف نے ناخنوں تک زور لگائے اور مجھے حکام کی طرف بھی کھینچا مگر میں ان کے ہر ایک حملے کے وقت میں محفوظ رہا۔ تعجب کہ ان کو باوجود صد ہانا کامیوں کے جو میرے استیصال کے بارے میں ہوئیں ۔ اب تک یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ ایک پوشیدہ ہاتھ میرے ساتھ ہے جو ان کے ہاتھ سے مجھے بچاتا ہے۔ مجھے وہ کذاب اور دجال اور مفتری تو کہتے ہیں مگر اس بات کا جواب نہیں دیتے کہ دنیا میں کونسا ایسا کذاب گذرا ہے جس کو خدا دشمنوں کے خطرناک حملوں سے چھبیس برس تک بچاتا رہا یہاں تک ا الانعام : ۲۲