مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 396
مجموعه اشتہارات ۳۹۶ جلد سوم کا مغلوب ہونا سمجھا جاوے گا۔ یہ بات بھی ہم اس واسطے کہتے ہیں کہ احمد مسیح ایک گمنام آدمی ہے اور جب تک بشپ صاحبان اس کو اپنا قائمقام نہ بناویں قوم پر کچھ اثر نہیں ہو سکتا۔ لیکن اب معاملہ بہت صاف کر دیا گیا ہے ۔ امید ہے کہ بشپ صاحبان پورے غور وفکر کے بعد اس مباہلہ کو منظور کر لیں گے ۔ مکر را یہ کہ اگر ہر چہار بشپ منظور نہ کریں تو صرف لاہور کے بشپ صاحب کی ہی تحریر کافی سمجھی جائے گی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى _________خاکس میرزاغلام احمد مسیح موعود قادیان ۱۱ مئی ۱۹۰۶ء تبلیغ رسالت جلده ۱ صفحه ۱۱۲ تا ۱۱۳)