مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 343 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 343

مجموعه اشتہارات ۳۴۳ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ الوصيّت قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ۔ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ! یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا تمہاری پروا کیا رکھتا ہے اگر تم بندگی نہ کرو اور دعاؤں میں مشغول نہ رہو۔ دوستو ! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے حال پر رحم کرے ۔ آپ صاحبوں کو معلوم ہوگا کہ میں نے آج سے قریباً نو ماہ پہلے الحکم اور البدر میں جو قادیان سے اخبار میں نکلتی ہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے اطلاع پا کر یہ وحی الہی شائع کرائی تھی کہ عَفَتِ الدِّيَارُ مَحَلُّهَا وَ مُقَامُهَا یعنی یہ ملک عذاب الہی سے مٹ جانے کو ہے ۔ نہ مستقل سکونت امن کی جگہ رہے گی اور نہ عارضی سکونت امن کی جگہ یعنی طاعون کی وبا ہر جگہ عام طور پر پڑے گی اور سخت پڑے گی ۔ دیکھو اخبار الحکم مورخه ۳۰ رمتی ۱۹۰۴ ء نمبر ۱۸ جلد ۸ کالم ۳۔ اور اخبار البدر نمبر ۲۰ و ۲۱ مورخه ۲۴ رمتی و یکم جون ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۵ کالم ۲۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ وہ وقت بہت قریب آ گیا ہے۔ میں نے اس وقت جو آدھی رات کے بعد چار بج چکے ہیں بطور کشف دیکھا ہے کہ دردناک موتوں سے عجیب طرح پر شور قیامت برپا ہے۔ میرے منہ پر یہ الہام الہی تھا کہ موتا موتی لگ رہی ا الفرقان: ۷۸ نوٹ ۔ ۲۶ فروری کی رات جس کی صبح کو ۲۷ فروری ہے مراد ہے ۔