مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 327
مجموعه اشتہارات ۳۲۷ جلد سوم غیر مذاہب عیسائیوں آریوں وغیرہ کے اعتراضوں کا جواب دیتا ہے اور زبان انگریزی میں ترجمہ ہو کر یورپ امریکہ اور دُنیا کے دوسرے حصوں میں جاتا ہے ۔ اگر ہماری جماعت میں سے پانچ سو آدمی ایسے باہمت پیدا ہو جاویں کہ دس دس رسالے اپنے خرچ پر خرید کر کے باہر بھجوا دیں اور پانچ ہزار احمدی اس کے خریداران کے علاوہ ہوں تو بآسانی تعداد دس ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔ جو احباب رسالہ خریدیں وہ اس امر کا خیال رکھیں کہ بعض مضامین جنوری سے شروع ہوئے ہوئے ہیں اس لئے شروع سال سے رسالہ خریدنا مفید ہوگا ۔ اور ایسا ہی ۱۹۰۲ء کی جلد جوعار ( دور و پیہ) پر دی جاتی ہے اس کو بھی اس کو بھی ضرور خریدیں ورنہ پھر اس کا ملنا مشکل ۔ ہو گا ۔ اردو رسالہ کی قیمت عامر ( دو روپیہ ) اور انگریزی کی للعہ ( چار روپے ) ( ولایت کے لئے للہ ۔ چار روپے آٹھ آنے) سالانہ ہے۔ جملہ درخواستیں اور روپیہ بنام محمد علی ایم اے مینجر رسالہ ریویو آف ریلیجنز قادیان ضلع گورداسپور آنی چاہئیں ۔ ڈاکٹر محمد حسین صاحب نے ۱۵ انگریزی رسالوں کی قیمت دی ہے۔ یہ اشتہار بطور ضمیمه ریویو اردو بابت ماہ ستمبر ۱۹۰۳ء کے ساتھ صفحہ ۱ تا ۸ شائع ہوا اور الحکم جلدے نمبر ۳۲ کے صفحہ 19 پر بھی شائع ہوا ہے ۔ )