مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 315 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 315

مجموعه اشتہارات ۳۱۵ جلد سوم ۲۵ کہ یہ ان کی غلطیاں تھیں ۔ مگر افسوس حضرت مسیح کے پیرو اب تک اس زمانہ میں بھی خواہ نخواہ خدائی کا خطاب ان کو دے رہے ہیں ۔ اگر چہ اس خیال کا بطلان ایسا بد یہی تھا کہ کسی دلیل کی ضرورت نہ تھیں ۔ مگر افسوس کہ عیسائی ابھی تک اس زمانہ کی ہوا سے بھی دور بیٹھے ہیں ۔ بلکہ بعض لوگوں نے جب دیکھا کہ ایسے لغو خیالات کا زمانہ ہی دن بدن مخالف ہوتا جاتا ہے تو انہوں نے اپنے معمولی طریقوں سے مایوس ہو کر یہ ایک نیا طریق اختیار کیا کہ کوئی ان میں سے الیاس بن گیا اور کسی نے یہ دعویٰ کر دیا کہ میں مسیح ابن مریم ہوں اور میں ہی خدا ہوں ۔اس مجمل فقرہ سے مراد میری یہ ہے کہ لنڈن میں تو مسٹر پکٹ نے خدائی اور مسیحیت کا دعویٰ کیا اور امریکہ میں مسٹر ڈوئی الیاس بن بیٹھے۔ اور پیشگوئی کر دی کہ مسیح ابن مریم پچیس برس تک دنیا میں آ جائے گا ۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ ڈوئی نے تو بز دلی دکھائی اور الیاس بننے میں بھی اپنی پردہ دری سے ڈرتا رہا۔ اور مسیح نہ بنا بلکہ مسیح کا خادم بنا۔ اور پکٹ نے بڑی ہمت دکھلا ئی کہ خود مسیح بن گیا۔ نہ صرف مسیح بلکہ خدا ہونے کا بھی دعوی کیا ۔ اب لنڈن والوں کو کسی بیماری - آفت مصیبت کا کیا اندیشہ ہے جن کے شہر میں خدا اُترا ہوا ہے مگر میں نے سنا ہے کہ لنڈن میں کچھ یہودی بھی رہتے ہیں اس لئے بے شک یہ اندیشہ ہے کہ ان کو طبعا یہ خیال پیدا ہو کہ یہ تو وہی مسیح ہے جو صلیب سے بوجہ نشی کے غلطی کے ساتھ زندہ اُتارا گیا اور پھر موقع پا کر مشرقی بلاد کی طرف بھاگ گیا۔ آخراب ایسے طور سے اس کو صلیب دیں کہ کام تمام ہو جائے اور پھر کسی طرف بھاگ نہ سکے اور ساتھ ہی یہ فکر بھی ہے کہ مبادا عیسائیوں کو بھی خیال آ جائے کہ پہلا کفارہ پرانا اور بودہ ہو چکا ہے اور شراب خوری اور فسق و فجور کی کثرت نے ثابت بھی کر دیا ہے کہ اس کفارہ کی تاثیر جاتی رہی ہے۔اس لئے اب ایک نئے خون کی ضرورت ہے۔ سو میں ہمدردی سے کہتا ہوں کہ مسٹر یکٹ کو ان ہر دو فرقوں سے چوکس رہنا چاہیے ۔ القصہ ان دنوں میں جبکہ زمین میں ایسے ایسے جھوٹے اور نا پاک دعوے کئے گئے ہیں ۔ اس لئے خدا نے جو زمین پر بدی اور ناپاکی کا پھیلنا پسند نہیں کرتا مجھے اپنا مسیح کر کے بھیجا تا وہ زمین کی تاریکی کو اپنی توحید سے روشن کرے اور شرک کی نجاست سے دنیا کو مخلصی بخشے ۔ پس