مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 313 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 313

مجموعه اشتہارات ۳۱۳ جلد سوم دین کے دو ہی کامل حصے ہیں۔ ایک خدا سے محبت کرنا اور ایک بنی نوع سے اس قدر محبت کرنا کہ ان کی مصیبت کو اپنی مصیبت سمجھ لینا اور ان کے لئے دُعا کرنا جس کو دوسرے لفظوں میں شفاعت کہتے ہیں۔ (۶) خدا کی کوئی آواز دنیا میں سنائی نہیں دیتی۔ الجواب:- تعجب کہ باوجود یکہ پنڈت لیکھرام کی موت سے تمام آر یہ صاحبوں نے ر مارچ کے دن خدائے تعالیٰ کی آواز سن لی ۔ اور خدا نے دنیا میں اشتہار دے دیا کہ لیکھر ام بوجہ اپنی بد زبانیوں کے چھ برس تک کسی کے ہاتھ سے مارا جائے گا وہ آواز نہ صرف ہم نے سُنی بلکہ ہمارے ذریعہ سے سب آریہ صاحبوں نے سُنی مگر کیا اب بھی ثابت نہ ہوا کہ خدا کی آواز دنیا کو سنائی دیتی ہے۔ آپ صا آپ صاحبوں میں سے یکے آ سے پکے آریہ لالہ شرم پت اور لالہ ملا وامل ساکن قادیان بہت سی خدا کی آوازوں کے گواہ ہیں ۔ اگر وہ انکار کریں گے اور قوم کو خدا پر مقدم رکھیں گے اور جھوٹ بولیں گے تو شاید کوئی اور آواز آسمانی سُن لیں گے۔ المشتهر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی (نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲ ۴۵ تا ۴۶۴ )